وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا سندری دورہ، جھارکھنڈ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 25 MAY 2018 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 مئی /  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سندری میں منعقدہ ایک تقریب میں حکومت ہند اور حکومت جھارکھنڈ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگھ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹس میں شامل ہیں:

  • ہندوستان اُرورک اور رساین لمیٹیڈ کے سندری فرٹیلائزر پروجیکٹ کا احیاء
  • گیل (جی اے آئی ایل) کے  رانچی سٹی گیس ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ
  • آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (اے آئی آئی ایم ایس -ایمس)، دیوگڑھ
  • دیوگڑھ ہوائی اڈے کا فروغ
  • پٹراٹو سپر تھرمل پاور پروجیکٹ

وزیراعظم جن اوشدھی کیندروں کے مفاہمت ناموں (ایم اویو) کے تبادلے کے دوران بھی شامل ہے ۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھگوان برسا منڈا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت ، جھارکھنڈ کی تیز رفتار ترقی کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ آج جن پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ، ان کی قیمت 27000 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی پروجیکٹس سے جھارکھنڈ کے نوجوانوں کو مواقع حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ آفس کے بارے میں سوچتے تھے تو 18000 گاؤں دکھائی دیتے تھے جن میں اب تک بجلی کی رسائی نہیں تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان گاؤوں اور وہاں کے لوگوں کی زندگی میں روشنی لانے کے لئے کام کیا۔ اب ہم ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ہیں اور ہندوستان کے ہر گھر میں بجلی پہنچانے کو یقینی بنانے کا عزم کیا ہے۔

وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ فرٹیلائزر پلانٹ جو بند پڑے تھے  ان کی احیاء کا عمل جاری ہے اس سے سب سے زیادہ فائدہ مشرقی ہندوستان کو پہنچے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریاست میں حفظان صحت شعبے میں جھارکھنڈ میں ایمس کے قیام سے یکسر تبدیلی آئے گی اور صورتحال تبدیل ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو اعلیٰ حفظان صحت خدمات میسر ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہوائی سفر کو قابل رسائی اور سستا بنانے کی کوشش کی۔  

**************

 U. No.2781

 



(Release ID: 1533651) Visitor Counter : 44