امور داخلہ کی وزارت

سی آر پی ایف کی بستریہ بٹالین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

प्रविष्टि तिथि: 20 MAY 2018 5:28PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔21؍مئی۔سی آر پی ایف کی عرصے سے متوقع بستریہ بٹالین چھتیس گڑھ میں مانع نکسلی آپریشن کیلئے تیار ہے۔   آج چھتیس گڑھ میں امبیکا پور میں نو بھرتی شدہ افراد کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے فوراً بعد اس کے امکانات ہیں۔ بستریہ جوانوں کو سی آر پی ایف مانع نکسلی آپریشنوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اہم  علاقو ں میں تعینات کیا جائیگا ۔ ان میں نکسلی عمل دخل سے متاثر چھتیس گڑھ کر بستر ڈویزن شامل ہے۔ سی آر پی ایف کی نئی بٹالین کا نمبر 241 ہے اور خصوصی وجوہات کی وجہ سے اسے بستریہ بٹالین کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ یہ ایسے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو بیشتر چار ازحد نکسلی اثرات سے متاثر علاقوں یعنی بیجا پور، دانتے واڑا ، نرائن پور اور چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعوں سے منتخب کیے گئے ہیں۔ اس بٹالین کی ایک دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کی بھی خاطر خواہ نمائندگی ہے جو حکومت کی خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔

اگرچہ مذکورہ اختراعی بٹالین کی منظور شدہ تعداد 743 ہے  ، تاہم پہلے مرحلے میں 739 افراد ایک خصوصی بھرتی مہم کے ذریعے وسط اکتوبر 2016 سے آخر جنوری 2017 کے دوران منتخب کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں سی آر پی ایف نے بستر میں خصوصی بھرتی مہم کا اہتما کیا تھا۔ تاہم حتمی طور پر 189 خواتین سمیت 534 افراد کو اے ٹی سی بلاسپور اور اے ٹی سی امبیکاپور میں 44 طویل ہفتوں تک خصوصی نوعیت کی تربیت دی گئی تھی۔ تربیت کے دوران گوریلا فن حرب ، اپنے آپ کو گرد وپیش سے ہم آہنگ کرنے کے فن ، زمین سے دور رہ کر زندگی بسر کرنا اور اس سلسلے کیلئے درکار دیگر ضروریات کی تربیت ، جنگل آپریشن کی تربیت  دی گئی تھی۔ ان جوانوں کو پی او پی کے بعد چھتیس گڑھ کے کور علاقوں میں تعینات کیا جائیگا تاکہ وہ نارمل جی  ڈی بٹالین اور سی او ڈی آر اے بٹالیوں کے ساتھ مانع نکسلی آپریشنوں میں حصہ لے سکیں۔

بستریہ بٹالین یکم اپریل 2017 کو وجود میں آئی تھی۔ یہ بٹالین اس مقصد سے قائم کی گئی ہے تاکہ سی آر پی ایف کے کمبیٹ لے آؤٹ میں بستر علاقے کیلئے مقامی نمائندگی بڑھائی جاسکے اور بستریہ نوجوانوں کو روزگار کا ایک مضبوط ذریعہ فراہم کیا جاسکے۔ اسی کے مطابق  اس بھرتی کی مہم کے دوران بھی کچھ منفرد نکات کا لحاظ رکھا گیا تھا۔ جسمانی لمبائی اور وزن کے معاملے میں معیارات میں نرمی کی گئی تھی تاکہ مقامی خاستگاران کو اچھا موقع دیا جاسکے۔ سی آر پی ایف نے مقامی نوجوانوں کو شہری لائحہ پروگراموں کے توسط سے ماقبل تعلیم اور جسمانی تربیت دے کر ایک منفرد قدم اٹھایا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ان نوجوانوں کو خصوصی فارمیشن میں شامل کرنے سے  پہلے ان کی صلاحیتوں اور اہلیتوں کو جلا بخشی جسکے اور ان کے استحقاق کو استحکام حاصل ہو۔

ایک سال کی سخت تربیت سے آراستہ یہ نوجوان جنہیں اپنی سرزمین کا اور وہاں کی آب وہوا اور تقاضوں کا بہت اچھا اندازہ ہے، نبردآزمائی  کیلئے یہ سی آر پی ایف جوان تربیتی گراؤنڈ سے بستر کے جنگی میدان میں منتقل ہونے کیلئے  ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔۔ع ن۔

U-2673


(रिलीज़ आईडी: 1532903) आगंतुक पटल : 58
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English