وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے وارانسی میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور کے

 زمیں دوز ہوجانے کے حادثے میں  ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تاسف کیا

Posted On: 15 MAY 2018 7:39PM by PIB Delhi

نئیدہلی،16مئی ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  وارانسی میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور  کے زمیں دوز ہوجانے کے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام تاسف میں کہا :                        ’’وارانسی میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور کے زمیں دوز ہوجانے کے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر سخت افسوس ہوا ہے  اور اس حادثے  کے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے دعاگو ہوں ۔ میں نے اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے گفتگو کرکے انہیں متاثرہ افراد کو  تمام ممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت  دی ہے ۔

 میں  نے وارانسی میں  زیر تعمیر فلائی اوور کے  زمیں دوز ہوجانے کے حادثے کے  پیداشدہ حالات  پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ جی سے بات کی ہے  ۔اترپردیش کی سرکار  متاثرہ علاقے کی صورتحال پر نزدیکی سے نظر رکھے ہوئے ہے اور  متاثرہ افراد  کی ہر ممکن امداد کے لئے کام کررہی ہے ۔‘‘

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-2584



(Release ID: 1532235) Visitor Counter : 45