صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت اور عالمی صحت تنظیم کے درمیان ایک معاہدے کو کابینہ کی منظوری ۔ یہ معاہدہ بھارت میں اُس کے کنٹری آفس کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے اس کے علاقائی دفتر کی طرف سے کیا گیا ۔

Posted On: 25 APR 2018 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔25اپریل؛وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور عالمی صحت تنظیم کے درمیان ایک معاہدے کو منظوری دی ہے۔  یہ معاہدہ بھارت میں اُس کے کنٹری آفس کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر کی طرف سے کیا گیا  ہے۔ اس معاہدے پر  13 مارچ 2018 کو نئی دلی میں دستخط کئے گئے تھے۔

دو طرفہ معاہدے سے بھارت اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا۔ اس سے بھارت میں عوام کی صحت کی صورتحال میں بہتری لانے میں آسانی پیدا ہوگی۔

 

(م ن ۔اس ۔ن ر۔  )

U – 2272



(Release ID: 1530177) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Tamil , Telugu , Kannada