وزارت دفاع

ڈاکوٹاڈی سی ۔3طیارے کی  بھارتی فضائیہ کی ونٹیج طیارہ فلائٹ میں شمولیت

Posted On: 23 APR 2018 8:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،24؍اپریل : 1940کے ایک ڈاکوٹاڈی سی ۔3طیارے کوجلد ہی بھارتی فضائیہ کی ونٹیج طیارہ پروازمیں شامل کیاجائیگا۔ ڈاکوٹاڈی سی ۔3پرمشتمل ایک وسیع بیڑے نے بھارتی فضائیہ میں 1988تک خدمات انجام دی تھیں ۔ یہ اپنے وقت کا ازحد فعال نقل وحمل طیارہ تھا۔ اس اولین ڈاکوٹاکو جس نے کشمیر تنازعہ کے دوران 27اکتوبر،1947کوفرسٹ سکھ ریجمنٹ کو سرینگرپہنچایاتھا ، اعزاز بخشنے کی غرض سے بھارتی فضائیہ نے طیارے کورجسٹریشن نمبر فراہم کیاہے ۔ 1944میں تیارکردہ اس طیارے نے بری فوج میں آراے ایف کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں اور مختلف سول ایئرلائنوں نے اس کا استعمال کیاتھا۔

 یہ طیارہ 2011میں کاٹھ کباڑسے تیارکیاگیاتھا اور اسے برطانیہ میں راجیہ سبھا کے محترم رکن پارلیمنٹ جناب راجیوچندرشیکھرنے پرواز کے لئے استعمال کے لائق بنایاتھا اور اسے بھارتی فضائیہ کو تحفتاًپیش کیاتھا۔ بعدازاں بھارتی فضائیہ نے میسرز ری فلائٹ ایئرورکس لمیٹڈ لندن کے ساتھ ایک معاہدہ کیاتھا ،جس کے تحت اس طیارے کے نیویگیشنل نظام کو بہتربنایاجاناتھا۔ سی اے ایس نے 13فروری ،2018 کوجناب راجیو چندرشیکھرسے اس طیارے کو بھارتی فضائیہ میں شامل کرنے کے لئے رسمی طورپرحاصل کیاتھا۔

 شمولیت کے بعد تمام ترآزمائشی پروازوں میں کھرے اترنے کے بعد یہ طیارہ باقاعدہ طورپر 17اپریل ،2018کوبرطانیہ سے اپنے سفرپرروانہ ہوا۔ اس طیارے کو بھارتی فضائیہ کی جوائنٹ ٹیم کے عملے کے ذریعہ اڑایاجارہاہے اوراس میں میسرز ری فلائٹ ایئرورکس لمیٹڈ کے عملے کاتعاون بھی شامل ہے ۔ راستے میں یہ طیارہ فرانس ، اٹلی ، یونان ،اردن ، سعودی عرب ، بحرین  اورعمان میں قیام کرتے ہوئے آرہاہے اور 25اپریل کو جام نگرپہنچے گا۔

 اس قدیم طیارے کو اس کی نئی رہائش گاہ پراعزازبخشنے کے لئے ڈاکوٹا،وی پی ۔905کی شمولیت تقریب 4مئی ، 2018کو ایئرفورس اسٹیشن ہنڈن میں منعقد ہوگی ۔ یہ تقریب ایسی ہوگی، جس میں اوای ایم کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے اوربرطانوی ہائی کمیشن کے معززین اوربھارتی فضائیہ کے معمر  اراکین بھی موجود ہوں گے، جنھوں نے اس شاند ار فلائنگ مشین کو آپریٹ کیاہے ۔

          اس سیریز کا یہ طیارہ اپنی مرمت کے بعد تقریبادنیابھرکا سفرکرکے بھارت آرہاہے اور بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں یہ ایک غیرمعمولی واقعہ ہے اور جلد ہی ہماری ونٹیج فلائٹ میں شمولیت اختیارکرےگا،جس کا قیام پالم میں 1988میں عمل میں آیاتھا۔ آج کے دورکے ہیری ٹیج طیارے جو ونٹیج فلائٹ میں شامل ہیں، ان میں ہاورڈ اور ٹائیگرموتھ کے نام شامل ہیں ، اس کے ساتھ ہی ساتھ وسیع پیمانے پرگوناگوں فوجی طیاروں کو بھی اس ونٹیج فلائٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے ،جوہماری مالامال وراثت کا ایک حصہ ہیں ۔

 

*****************

U-2235


(Release ID: 1530016)
Read this release in: English , Gujarati , Tamil