سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو پری میٹرک اسکالر شپ کے لئے
والدین یا سرپرست کی آمدنی کی حد میں اضافہ کرکے اسے ڈھائی لاکھ روپے سال کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 APR 2018 6:24PM by PIB Delhi
نئیدہلی4 اپریل ۔ سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے وزیر مملکت نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں مطلع کیا کہ در ج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے نویں اوردسویں جماعت میں پڑھنے والے طلبا کے لئے پری میٹرک اسکالر شپ اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے لئے مرکز کی طرف سے رقوم فراہم کرائی جاتی ہیں ، جس پر ریاستی سرکاریں یا مرکز کے زیر انتظام ، اتنظامیہ رقوم فراہم کراتی ہیں ۔سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت نے اس اسکیم کے تحت کُل اخراجات کے لئے ریاستوں یا مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کے لئے مرکز کی طرف سے اپنی مقررہ ذمہ داری سے اوپر اٹھ کر امداد جاری کی ۔
درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے ان سبھی طلبا کو جن کے والدین یا سرپرست کی آمدنی ڈھائی لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہے، اس اسکیم کے ضابطوں کے تحت وظیفہ فراہم کرایا جاتا ہے ۔
در ج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم کے تحت محکمے نے والدین یا سرپرست کی سالانہ آمدنی کی موجودہ حد دو لاکھ روپے سے بڑھاکر ڈھائی لاکھ روپے سالانہ کردی ہے ۔ آمدنی کی حد میں یہ اضافہ 19 ستمبر 2017 سے کیا گیا ہے ۔
م ن ۔ا س ۔رم
U-1895
(ریلیز آئی ڈی: 1527581)
وزیٹر کاؤنٹر : 80