شہری ہوابازی کی وزارت

جیورمیں واقع نیوگرین فیلڈنوئیڈابین الاقوامی ہوائی اڈے کا کام آگے بڑھ رہاہے۔ پیش رفت رپورٹ

प्रविष्टि तिथि: 03 APR 2018 8:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،04؍اپریل : شہری ہوابازی کی وزارت نے نبھ (آئندہ پیڑھی کے ہوائی اڈے  برائے بھارت) نرما ن اقدامات کے ایک حصے کے طورپرہوائی اڈے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا عہد کررکھاہے ۔نبھ نرمان کے تین کلیدی پہلوؤں میں آراضی کا معقول اورمساویانہ حصول ، ہوائی اڈے کے لئے طویل المدتی منصوبہ اورعلاقائی ترقیات ، تمام شراکت داروں کے لئے متوازن اقتصادیات ۔ نبھ نرمان کے ایک حصے کے طورپرشہری ہوابازی کی وزارت نے نوئیڈابین الاقوامی گرین فیلڈ ہوائی اڈہ واقع جیورکے قیام کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت پرنظرثانی کے لئے تمام شراکت داروں کی ایک میٹنگ طلب کی ۔

          نوئیڈاانٹرنیشنل گرین فیلڈایئرپورٹ ، آئی جی آئی ایئرپورٹ سے تقریبا 72کلومیٹرسڑک کے فاصلے پرایک اہم مقام پرواقع ہے اورنوئیڈا ،فرید آباد ، غازی آباد سے اس کا فاصلہ تقریبا40کلومیٹرہے۔ گریٹرنوئیڈاسے تقریبا28کلومیٹر، گروگرام سے تقریبا65 کلو میٹراور آگرہ  سے 130کلومیٹرکے فاصلے پرواقع ہے ۔ یہ ہوائی اڈہ یمناایکسپریس سے بھی باقاعدہ طورپرمربوط ہے اوراس لحاظ سے گھریلواوربین الاقوامی سیاحوں کی خدمت کے لئے بہت معقول  مقام ہے اوروہ یہاں سے آگرہ ، متھرااوربرندہ بن جاسکتے ہیں ۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے 6جولائی ،2017کو اپنی منظوری دے دی تھی۔ اترپردیش حکومت نے اپنی جانب سے اکتوبر2017 میں یمنا ایکسپریس صنعتی ترقیات اتھارٹی ( وائی  ای آئی ڈی اے ) کو نفاذایجنسی کے طورپر مقررکیاتھا۔ وائی ای آئی ڈی اے نے دفاع کی وزارت سے 11جنوری ،2018کوکوئی اعتراض نہیں کی سند حاصل کی تھی ۔ ہوائی اڈے کے پروجیکٹ کو تیزی سے عملی جامہ پہنانے کے لئے 27مارچ ،2018کو ایک پروجیکٹ نگرانی اورنفاذ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

وائی ای آئی ڈی اے نے اس پروجیکٹ کے لئے پانچ ہزارہیکٹیئرآراضی کے رقبے کی شناخت کی ہے ۔ اس آراضی میں سے 240ہیکٹیئرآراضی ریاستی حکومت کی ہے اوربقیہ آراضی نجی مالکان کی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزارتین سو27آراضی کا حصول ٹرمنل بلڈنگوں اوررن وے کی تعمیر کے لئے کیاگیا اورتوقع کی جاتی ہے کہ وائی ای آئی ڈی اے کے ذریعہ ماہ جون ،2018میں کام شروع ہوجائے گا۔ ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔

ہوائی اڈے  عالمی رابطہ کاری کا دروازہ ہوتے ہیں اورکلیدی اقتصادی مراکز کے قیام میں بنیادکے پتھرکی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ایک ہوائی اڈے کی ترقی اس امرکی ضامن ہوتی ہے کہ ہوائی اڈے کے نزدیک تجارتی اوررہائشی جائیدادوں کی تعمیر عمل میں آئے اوراس پورے خطے کے جغرافیائی اوراقتصادی عناصرکی ترقی ہوسکے ۔ اگراچھے طریقے سے ایئروسٹی ڈیزائن کیاجائے توایک ہوائی اڈہ اقتصادی ترقی کا ایک ذریعہ بھی بن سکتاہے ۔

فیصلہ کیاگیاہے کہ ہوائی اڈے کے لئے منصوبہ بندی کرتے وقت ایئرپورٹ کے گردونواح میں واقع شہری علاقے کی مجموعی ترقی عمل میں لائی جائیگی اندرونی اوربیرونی رابطہ کاری کے لئے  نقل وحمل کے مختلف ذرائع دستیاب کرائے جائیں گے اور دلی ہوائی اڈے کو ریلوے ،میٹرو، بسوں ، موٹرگاڑیوں اور نجی گاڑیوں کی سرگرمیوں سے مربوط کیاجائے گا، جس کے ذریعہ لاگت میں کمی آئیگی اورمسافرومال بھاڑہ کا نقل وحمل آسان ہوگا۔

مذکورہ  ہوائی اڈہ سرکاری ۔نجی شراکت داری میں قائم کیاجائے گا۔اس ہوائی اڈے کی مالی افادیت پرنیز پی پی پی رعایت دینے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلۂ خیالات عمل میں آئے ہیں ۔ وائی ای آئی ڈی اے نے اس امرکی یقین دہانی کرائی ہے کہ جس قدرزمینوں کا حصول کیاگیاہے ان سب کی قیمت اداکی جائیگی اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ عمل پرسکون انداز میں آگے بڑھتارہے گا۔

اس میٹنگ میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھو، ماحولیات  وجنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت  جناب مہیش شرما ،ماحولیات و جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب جین سنہا ، شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب آراین چوبے ، شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب پربھات کمار ، وائی ای آئی اے ڈی کے چیئرمین اوردیگرسینیئرافسران جن کے تعلق مرکز ی اورریاستی حکومتوں سے تھا ، شریک تھے ۔

میٹنگ کے دوران مختلف سرگرمیوں کے لئے ٹائم لائنوں کو حتمی شکل دی گئی ہے اورحکومت اترپردیش مرحلہ1کا سنگ بنیاد اکتوبر ،2018تک رکھنے کے لئے تیارہے ۔             

***************

(م ن ۔ ع آ۔820104.04.)

U-1891


(रिलीज़ आईडी: 1527563) आगंतुक पटल : 106
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English