وزارتِ تعلیم

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے ملک کے 60 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خود مختار حیثیت دینے کا تاریخی فیصلہ کیا:پرکاش جاؤڈیکر

Posted On: 20 MAR 2018 9:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔21؍مارچ۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے اعلیٰ تعلیمی معیارات برقرار رکھنے والے ملک کے 60اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خودمختار حیثیت  کا درجہ دینے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔ فروغ وسائل انسانی کے اُمور کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے نئی دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار تعلیم کے شعبے میں ایک نرم کار نظام شروع کرنے پر غور کررہی ہے اور معیشت کو معیار سے جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اپنے اعلان کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ ملک کے جن 60 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خود مختار حیثیت کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان میں 52 یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں جن میں پانچ مرکزی یونیورسٹیاں ، 21 ریاستی یونیورسٹیاں ، 24 یونیورسٹیوں جیسا درجہ رکھنے والی یونیورسٹیاں اور دو پرائیویٹ یونیورسٹیاں شامل  ہیں۔ جناب جاؤڈیکر ان اُمور کی مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹیاں ، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے دائرہ کار میں تو رہیں گی لیکن انہیں نئے کورس شروع کرنے ، کیمپس سے باہر مراکز قائم کرنے، ہنرمندی کے کورس شروع کرنے، تحقیقی پارک قائم کرنے اور دیگر نئے تعلیمی پروگرام شروع کرنے کی آزادی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی انہیں معیاری اساتذہ کا تقرر کرنے، علمی، شراکت داری اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرام شروع کرنے کی بھی آزادی ہوگی۔

جناب جاؤڈیکر نے مزید بتایا کہ 8 کالجوں کو بھی خود مختاری کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ آٹھ خود مختار کالج اپنا نیا نصاب وضع کرنے ، امتحانات کاا ہتمام کرنے، اندازہ کاری کرنے اور نتائج کا اعلان کرنے کے لئے آزاد ہوں گے۔ اس معاملے میں صرف ڈگری متعلقہ یونیورسٹی کے ذریعے دی جائے گی۔

جناب جاؤڈیکر نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ معیارات برقرار نہ رکھنے کی پاداش میں یونیورسٹی جیسا درجہ رکھنے والی تین یونیورسٹیوں کو  وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔

 

م ن۔س ش ۔ ع ن۔

U-1608



(Release ID: 1525509) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Tamil