وزارتِ تعلیم

سی آئی ایس سی ای میں دسویں اور بارہویں کلاس کے لئے کامیاب قرار دیئے جانے کے لئے کم سے کم نمبروں میں رعایت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 MAR 2018 7:24PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 مارچ؍ کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامنیشنز ( سی آئی ایس سی ای ) نے مطلع کیا ہے کہ اس نے 2018 سے دسویں کلاس کے لئے پاس ہونے کے لئے کم سے کم نمبروں کو 35 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد اور بارہویں کلاس کے لئے 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد کر دیا ہے ۔
سی آئی ایس سی ای نے مطلع کیا ہے کہ رواں سال ( آئی ایس سی سال 2018 امتحان ) انڈین اسکول سرٹی فکیٹ ( آئی ایس سی ) کے پریکٹیکل امتحانات پہلے سے مقرر کردہ مراکز کے بجائے مقررہ تاریخ کواسکولوں میں منعقد کرائے گئے ہیں۔ دسویں کلاس ( آئی سی ایس ای ) کے طلباء کی تعداد 184253 ہے اور بارہویں کلا س ( آئی ایس سی ) کے طلباء کی تعداد 81,758 ہے ۔
یہ اطلاع فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب اوپیندرکشواہا نے گزشتہ روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔


u.1570
 


(ریلیز آئی ڈی: 1525334) وزیٹر کاؤنٹر : 79
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil