نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

افسران کیلئے مقامی زبانیں سیکھنا انتہائی اہم ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند


انڈین ریوینیو سروس کے زیر تربیت افسران کے 71ویں بیچ سے گفتگو

Posted On: 20 MAR 2018 1:33PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔20؍مارچ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ افسران کیلئے مقامی زبانیں سیکھنا انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ اس سے نہ صرف یہ کہ اثرآفرینی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مقامی لوگوں کے ساتھ بہتر طریقے سے گفتگو کی جاسکتی ہے۔ جناب وینکیانائیڈو نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز ناگپور کے انڈین ریوینیو سروس آفیسر کے 71ویں زیرتربیت گروپ سے خطاب کررہے  تھے۔ یہ زیر تربیت افسران نائب صد ر جمہوریہ موصوف سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔

جناب وینکیانائیڈو نے کہا کہ افسران کو اپنی مادری زبان کا ماہر ہونا چاہئے اور جس قدر زیادہ ممکن ہوسکے دیگر زبانوں کا علم حاصل کرنا چاہئے۔ کسی زبان کے خلاف رویہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ہندوستان کو متحد  کرنے اور آئی اے ایس اور آئی پی ایس جیسی سروسز شروع کرنے کے عمل میں اہم کردار ادا کیا  تھا۔ جن کا مقصد ملک  میں اتحاد ویکجہتی پیدا کرنا تھا۔ آنجہانی پٹیل چاہتے تھے کہ افسران صاحب کردار ہوں ، صاحب اہلیت ہوں اور ان کا رویہ معقول ہونا چاہئے۔

 

U-1580



(Release ID: 1525325) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Tamil