وزارت دفاع

مسلح افواج کو مالیاتی اختیارات کی تفویض 

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2018 5:10PM by PIB Delhi

نئیدہلی  ، 15 مارچ ۔ مرکزی وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے  پروپرائٹری آرٹیکل سرٹیفکیٹ  (پی اے سی ) اورسنگل  ٹینڈر انکوائری (ایس ٹی ای) کے شعبے میں وائس چیف آف   آرمڈ فورسز  کے مالیاتی  اختیارات  میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ،  جس کا مقصد خریداری کے معاملات   کے عمل کو آسان بنانا ہے  اور ہماری  مسلح افواج کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت چوکس رہنے کے لئے بااختیار بنانا ہے ۔ اب تک  پی اے سی اور ایس ٹی ای کے تحت خریداجانے والا سامان  آمدنی کے حصول کے لئے تفویض کئے جانے والے معمول کے اختیارات کے مطابق  50  اور 5 فیصد تک محدود تھا ۔  جہاں  پی اے سی اور ایس ٹی ای کے تعلق سے مکمل اختیارات تفویض کئے گئے تھے ،وہاں   خریداری پر صرف ہونے والا  سرمایہ  50  کروڑاور 5کروڑ تک محدو د کردیا گیا تھا ۔

          ماضی قریب میں وزارت دفاع نے  خریداری کے عمل  کو  آسان اور مضبوط  بنانے کی غرض سے   متعدد اقدامات کئے ہیں ۔  جس کا مقصد  اختیارات تفویض کئے جانے کے  ذریعہ  فیصلہ سازی  کو  غیر مرتکز  کیا جانا تھا ، لیکن اب سرکار نے     آمدنی کے حصول کے تعلق سے بھی  مسلح افواج    کے مالیاتی اختیارات  میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

 پی اے سی کے معاملات  میں  وائس چیف کےمالیاتی  اختیارات   میں اضافے   کے نتیجے میں  مقابلہ جاتی   بولیوں میں  بولیو ں کی رقم محض  50  فیصد تک محدود تھی لیکن اب  اس مقدار کو   مقابلہ جاتی بولیوں کے معاملات   کی رقم  کے مساوی کئے جانے کے اختیارات تفویض کردئے گئے ہیں  اس کے ساتھ ہی ایس ٹی ای سے متعلق معاملات میں بھی  مالیاتی اختیارات    مقابلہ جاتی بولیوں  کے موجودہ مقررہ اختیارات سے بڑھاکر اب یہ اختیارات  50 فیصد کردئے گئے ہیں ۔

 

U-1460


(ریلیز آئی ڈی: 1524568) وزیٹر کاؤنٹر : 64
یہ ریلیز پڑھیں: English