امور داخلہ کی وزارت

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے اپنے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پرشہریوں کے لئے


 فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2018 7:28PM by PIB Delhi

نئیدہلی  ، 15 مارچ ۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی ) نے  اپنے 33 ویں یوم تاسیس کی   تقریب میں   ،’’  سٹی زن سروسیز  ‘‘   کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا ۔ انٹیلی جنس بیورو کے   ڈائریکٹر   جناب راجیو جین   نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی  جبکہ  بی پی آر  اینڈ  ڈی   کے ڈائریکٹر جنرل   ڈاکٹر اے پی مہیشوری نے   اس شاندار تقریب کو   مہمان ذی وقار کی حیثیت سے رونق بخشی ۔ اس موقع پر سٹی زن سروسیز کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن  کا بھی اجرا کیا گیا ۔

 یہ موبائل ایپ این سی آر بی کی ایک ٹیم نے  تیار کیا ہے  اور  یہ موبائل ایپلی کیشن الیکٹرانکس  اورانفارمیشن ٹکنالوجی وزارت  کی ہدایات کے مطابق تیار  کیا گیا ہے ۔ اس کی جانچ  اور تصدیق  سی ای آر ٹی – آئی این   میں مندرج  کمپنی نے کی ہے ۔  میدانی علاقوں میں استعمال کے لئے  یہ موبائل ایپلی کیشن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  بھیجاجارہا ہے ۔

U-1455


(ریلیز آئی ڈی: 1524557) وزیٹر کاؤنٹر : 95
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil