کوئلے کی وزارت

فلائی ایش  استعمال کرنے والوں اور پاور پلانٹس کی مدد کے لئے  موبائل پر مبنی ایپلی کیشن “ASHTRACK”

Posted On: 14 MAR 2018 5:58PM by PIB Delhi

نئیدہلی  ، 15 مارچ ۔ریلوے  اور کوئلے کے امور کے  مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریر ی جواب میں بتایا کہ  ملک کے  تھرمل پاور پلانٹ سے  خارج ہونےو الی  فلائی ایش  یعنی کیمیاوی راکھ  کے بہتر انتظام وانصرام کے لئے حکومت ہند فلائی ایش  اور اس سے  تیار کئے جانے والے سامان پر جی ایس ٹی میں  پانچ فیصد کی تخفیف کردی ہے ۔مزید برآں  کوئلے سے چلنے والے سبھی تھرمل پاو ر پلانٹ  کے ذریعہ    راکھ کے صد فی صد  استعمال  اور تھرمل پاور پلانٹوں   سے  پیدا ہونے والی کیمیاوی راکھ  کے استعمال  پر نگاہ رکھنے کے لئے  موبائل پر مبنی  ایک                             ایپلی کیشن“ASHTRACK” کے عنوان سے شروع کی ہے ، جس کا مقصد  مختلف شعبوں میں کیمیاوی راکھ استعمال کرنے والوں  اور پاور پلانٹس کے   ایگزیکٹو افسران کے درمیان  رابطہ کاری کے قیام میں مدد کرنی ہے ،  پائی تھیڈ  پاور پلانٹ   سے نکلنے والی کیمیاوی راکھ   کےاستعمال میں فروغ    اور کیمیاوی کھاد کو  کھپت کے مراکز تک  این ٹی سی  لمٹیڈ کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ پہنچائے جانے  کی  جانچ کا کام جاری ہے ۔ کیمیاوی راکھ کی  شکتی نگر ریلوے اسٹیشن  (این ٹی پی سی ریہانڈ    )   سے   میسر ز پرزم سیمنٹ ستنا  تک باربرداری کے لئے   ریلوے کی امداد حاصل کی جارہی ہے ۔

 سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے )سے موصولہ  معلومات کے مطابق   کیمیاوی راکھ کی پیداوار   اور  155  تھرمل  پاور پلانٹوں کے ذریعہ اس کے استعمال  کے اعداد وشمار برائے سال  17-2016   درج ذیل ہیں :

تفصیل

سال 17-2016

  • ان تھرمل پاور اسٹیشنوں کی تعداد جن کے اعدادوشمار حاصل کئے جاچکے ہیں

155

  • تنصیبی صلاحیت (ایم ڈبلیو )

1,57,377.00

  • کوئلے کی کھپت (ملین ٹنوں میں )

509.46

  • کیمیاوی راکھ کی پیداوار (ملین ٹنوں میں )

169.25

  • کیمیاوی راکھ کا استعمال (ملیٹ ٹنوں میں)

107.10

  • کیمیاوی راکھ کے استعمال کا فیصد

63.28

U-1453



(Release ID: 1524538) Visitor Counter : 58


Read this release in: English