وزارات ثقافت
پچھلے تین برس کے دوران آرٹسٹ پنشن اسکیم کے تحت 9131 قدیمی فنکاروں اور دانشوروں کو مالی امداد فراہم کرائی گئی
Posted On:
13 MAR 2018 12:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 13 مارچ ۔مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت (آزادانہ چارج ) اور وزیر مملکت برائے ماحولیات ، جنگلات وتبدیلی ماحولیات ڈاکٹر مہیش شرمانے لوک سبھا میں اپنے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سرکار مہاراشٹر سمیت ملک کے تمام قدیمی فنکاروں اور دانشوروں کے حالات کے تئیں انتہائی حساس ہے اور ان کے مالیاتی اور سماجی معاشی حالات کی بہتری کے لئے عہد بستہ ہے ۔
اس سلسلے میں سرکار قدیمی فنکاروں اور دانشوروں کی امداد کے لئے ’’ اسکیم فار پنشن اینڈ میڈیکل ایڈ ٹو آر ٹسٹس ‘‘ کے نام سے ایک اسکیم چلارہی ہے ،جس کے تحت 60 برس سے زائد عمر کے قدیمی فنکاروں اور دانشوروں کو ماہانہ پنشن کی صورت میں مالی امداد فراہم کرائی جاتی ہے ۔
پنشن کے لئے موصول ہونے والی فنکاروں اور دانشوروں کی درخواستوں پر غوروخوض کرنے کے لئے 31جولائی سے 2 اگست 2017 کی مدت کے دوران ماہرین کی ایک کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا ۔اس اجلاس میں مہاراشٹر کے سفارش شدہ 344 فنکاروں سمیت کل 1625 فنکاروں کو پنشن دئے جانے کی سفارش کی گئی ۔
’’اسکیم فار پنشن اینڈ میڈیکل ایڈ ٹو آرٹسٹس ‘‘ کے فائرہ یافتگان کی تعداد
|
سال
|
2013-14
|
2014-15
|
2015-16
|
2016-17
|
کل میزان
|
2584
|
2967
|
2788
|
3376
|
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش۔ رم
U-1387
(Release ID: 1524024)