شہری ہوابازی کی وزارت
ونگز انڈیا -2018 کی تقریبات شروع
प्रविष्टि तिथि:
08 MAR 2018 8:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 09 مارچ ۔ شہری ہوابازی کی وزارت ،ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور ایف آئی سی سی آئی کے اشتراک سے اہتمام کی جانے والی دوسالہ ’’ونگز انڈیا -2018‘‘ کی تقریب کا گزشتہ روز حیدرآباد میں آغاز ہوا ۔ چار روز تک جاری رہنے والی ان دو سالہ تقریبات کا اس سا ل مرکزی خیال ،
’’ انڈیا – گلوبل ایوی ایشن ہب ‘‘ ہے ۔ واضح ہوکہ ونگز انڈیا -2018 ریاستوں اور عالمی ہوائی کمپنیوں ودعوے داروں کے درمیان رابطہ کاری ومذاکرات معاہدے کرنے ،سرمایہ کاری اور فضائی رابطہ کاری کے پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ا س تقریب میں تلنگانہ سرکار اور شہری ہوابازی کی وزارت نیز ڈی جی سی اے اور اے اے آئی کے سینئر افسران اور ایف آئی سی سی آئی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
ونگز انڈیا -2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب آراین چوبے نے کہا کہ سرکار شہروں اور قصبوں کے درمیان رابطہ کاری کی سہولت فراہم کرانے کے تئیں عہد بستہ ہے تاکہ ملک میں علاقائی رابطہ کاری میں اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کے لئے تیل کی قیمتوں کو نرم رکھا جانا چاہئے اور اس شعبے کے لئے تیل کی قیمت 80 امریکی ڈالر فی بیرل سے زائد نہیں ہونی چاہئے تاکہ آئندہ 20 برسوں کے دوران سی اے جی آر میں 15 فیصد کے حساب سے نمو ہوسکے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش۔ رم
U-1306
(रिलीज़ आईडी: 1523451)
आगंतुक पटल : 80