وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے راجستھان کے جھنجھنو میں تغذیہ کے قومی مشن کا آغاز کیا اور بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ پروگرام کو توسیع دیئے جانے کی تقریب کا افتتاح کیا
Posted On:
08 MAR 2018 6:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08؍مارچ،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آج وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے جھنجھنو میں تغذیہ کے قومی مشن کا آغاز کیا اور بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ پروگرام کو توسیع دیئے جانے کی تقریب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متوقع اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے بیٹی بچاؤ- بیٹی پڑھاؤ پروگرام سے استفادہ کرنے والی ماؤں اور بچیوں کےساتھ بھی بات چیت کی۔
وزیراعظم نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی کرنے والے ضلعوں کو سرٹیفکٹ بھی عطا کئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجستھان کی وزیراعلیٰ محترمہ وسندھرا راجے نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ وزیراعظم نے اس اہم اسکیم کے آغاز اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کو توسیع دئے جانے کے لئے راجستھان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان عورتوں کی بااختیار بنانے کی سمت وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔
اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی اکثریت سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی قوت کے ذریعے پورا ملک جھنجھنو سے جڑ گیا ہے۔ انہوں نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک کو مزید وسعت دینے کے لئے جھنجھنو ضلع کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ صنف پر مبنی امتیاز کا کوئی سوال نہیں ہے۔
وزیراعظم نے لڑکوں کی طرح ہی لڑکیوں کے لئے مساوی تعلیم تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لڑکی بوجھ نہیں ہے، کہا کہ لڑکیاں بہت سے شعبوں میں ہمارے ملک کا نام اونچا کررہی ہیں اور ملک کی شان بڑھارہی ہیں اور وہ بہت سے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی انجام دے رہی ہیں۔
وزیراعظم نے بچوں کو مناسب غذا فراہم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مشن اندردھنش سے عورتوں اور بچوں کی زندگیوں میں انتہائی مثبت تبدیلی آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-ح ا- ق ر)
U-1294
(Release ID: 1523366)
Visitor Counter : 146