کابینہ

مرکزی کابینہ نے یوپی ایس سی اورماریشس کے پبلک سروس کمیشن کے درمیان

مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2018 7:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 08 مارچ ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں   یونین  پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی ) اور ماریشس کے پبلک سروس کمیشن کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دے دی گئی ۔اس مفاہمت نامے سے  یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس  سی ) اور ماریشس کے  پبلک سروس کمیشن  آف ماریشس   کے درمیان موجودہ تعلقا ت کو   مستحکم بنایا جاسکے گا ۔    علاوہ ازیں اس سے  بھرتی اور تقرری کے میدان میں دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات  اورمہارت آپس میں بانٹ  سکیں گے ۔

           اس مفاہمت نامے سے   دونوں ملکوں کے  پبلک سروس کمیشن کے درمیان  ادارہ جاتی رابطہ کاری کو فروغ دیا جاسکے گا۔  علاوہ ازیں اس مفاہمت نامے میں  ماریشس کے  پبلک سروس کمیشن اور یو پی ایس سی کے درمیان تعاو ن کے امکانات کی نشاندہی کی گئی ہے   اور  دونوں ملکوں   کے درمیان تعاون اور ذمہ داریوں کے شعبوں  کی بھی شناخت کی گئی ہے ۔ اس مفاہمت نامے کی رو سے  دونوں ملکوں کے  باہمی تعاون میں درج ذیل امور شامل ہوں گے :

1۔       سرکاری افسران اور ملازمین   کے تقرر اورانتخاب  بالخصوص  یوپی ایس سی اور پی ایس سی   کے   جدید نظریات پر  تجربات کا باہمی تبادلہ کرنا۔

2۔       کتابوں  ، مینول  اورایسے دیگر دستاویزات   جو صیغہ راز میں رکھے جانے سے مشروط نہ  ہوں  ،   کی معلومات  اور مہارتوں   کا باہمی لین دین کرنا۔

3۔       تحریری امتحانات  منعقد کئے جانے    اور   کمپیوٹر بیسڈ  ریکروٹمنٹ  ٹیسٹ    اورآن لائن امتحانات کے اہتمام     میں انفارمیشن ٹکنالوجی  (آئی ٹی )  کے استعمال  کی مہارت کا باہمی لین دین کرنا ۔

4۔       درخواستوں کی تیزی کے ساتھ  جانچ اور ان پر کارروائی کے لئے   سنگل ونڈو سسٹم   کے  تجربات کا باہمی لین دین کرنا ۔

5۔       امتحان کے ایسے نظام میں   شامل  مختلف کارروائیوں  پر مہارتوں کا  باہمی لین دین کرنا ، جو      عمومی نوعیت کے حامل ہیں ۔

6۔       فریقوں کے سکریٹیریٹ   /  ہیڈ کوارٹر  سے   مختصر  تعلق سمیت  افسران کے تربیتی اجتماعات کا اہتمام کرنا  ۔

7۔       سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ منتقل شدہ اختیارات کے تحت  تقرری کے   عمل میں   شامل  محاسبے   کے تجربات  باہمی لین دین کرنا ۔

پس منظر :

          اس س ے پہلے یونین  پبلک سروس کمیشن   ، پبلک سروس کمیشن کناڈا اور بھوٹان  کے ساتھ مفاہمت ناموں  پر دستخط کرچکا ہے ۔

یہ مفاہمت نامہ  15  مارچ 2011  سے 14  مارچ  2014  تک نافذ العمل  رہا اور رائل سول سروس کمیشن آف بھوٹان    (آر سی ایس سی )  کے ساتھ کئے

کئے جانے والے مفاہمت نامے پر 10  نومبر 2005  کو دستخط کئے گئے تھے اور اس کی مدت نفاذ  تین برس مقرر کی گئی تھی ۔ بعد ازاں  9 ستمبر 2011

 کو اس مفامت نامے میں مزید تین برس کی مدت کے لئے تجدید کی گئی تھی ۔  یہ مدت 8 ستمبر 2014  کو ختم ہوچکی ہے ۔ ان مفاہمت ناموں   پر

عمل آوری کے ذریعہ  یوپی ایس سی   ، آر سی ایس سی بھوٹان  کےافسران    کے تربیتی پروگرام کا اہتمام کرچکا ہے ۔ 29  مئی 2017  کو آر سی ایس سی

 بھوٹان کے  ساتھ اس سلسلے کے ایک دوسرے مفاہمت نامے  پر دستخط  کئے گئے ہیں جس  کی مدت نفاذ تین برس مقرر کی گئی ہے ۔

 

 

U-1281



(Release ID: 1523253) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Tamil , Telugu