صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملیریا کا خاتمہ

Posted On: 06 MAR 2018 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،07؍مارچ،صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کی دنیا میں ملیریا سے متعلق 2017 کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیاء خطے میں خصوصاً ہندوستان میں ملیریا کے 87 فیصد معاملات سامنے آئے۔ ہندوستان میں ملیریا کے واقعات کی بڑی وجہ اس کی آبادی ہے۔ ملیریا کے واقعات اڈیشہ، چھتیس گڑھ، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں خاص طور پر پیش آئے۔ اس کی وجہ سے مانسون کے بعد بہت سے ایسے علاقوں ہیں جہاں آسانی سے رسائی نہیں ہے۔ مچھروں کا پیدا ہونا ہے۔ البتہ 2016 کے  مقابلے سال 2017 میں ملیریا کے واقعات میں 23 فیصد کمی آئی۔ ہندوستان میں 2017 میں ملیریا کے معاملے ایک ہزار کی آبادی پر 0.66 رہے۔

صحت کی عالمی تنظیم کی طر سے 2016 سے 2030 تک ایک عالمی تکنیکی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حکمت عملی کو مئی 2015 میں صحت کی عالمی کانفرنس میں منظور کیا گیا تھا، جس میں 2030 تک ملیریا کو جڑ سے ختم کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ حکومت نے بھی 2030 تک ملیریا کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

 

U-1249



(Release ID: 1522985) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Tamil