امور داخلہ کی وزارت

تخریب کاری کے حادثات کی روک تھام کے لئے وزارت امورداخلہ کی جانب سے ریاستوں کو مشورہ  

Posted On: 07 MAR 2018 9:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،7؍مارچ :ملک کے مختلف حصوں سے مجسموں  کوڈھائے جانے اورپامال کیے جانے کی خبریں  موصول ہوئی ہیں ۔ وزارت امورداخلہ نے اس طرح کے تخریبی واقعات کا سخت نوٹس لیاہے ۔ وزیرداخلہ ، جناب راج ناتھ سنگھ نے ان واقعات پراپنی سخت ناراضگی کا اظہارکیاہے ۔

          وزارت امورداخلہ نے ریاستوں سے کہاہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ریاستوں کو تمام  ضروری اقدامات کرنے چاہیئں ۔وہ افراد جو اس طرح کے  تخریبی کاموں میں ملوث ہیں ،قانون کی متعلقہ تجاویز کے مطابق  انھیں کیفرکردارتک پہنچایاجاناچاہیئے ۔ وزیراعظم جناب ، نریندرمودی نے بھی اس سلسلے میں وزیرداخلہ سے بات چیت کی ہے ۔

***************

U-1240



(Release ID: 1522941) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Tamil