وزارات ثقافت

ایچ آرآئی ڈی اے وائی اسکیم کے تحت 12شہروں کی ترقی کے لئے 240کروڑروپے سے زائدرقم کااجرأ

Posted On: 05 MAR 2018 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6؍مارچ :ثقافت اورماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ،ڈاکٹرمہیش شرما نے کل لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایاہے کہ ہاوسنگ اورشہری امورکی وزارت کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق قومی ورثہ شہری ترقیات اور منظم عمل کے متعلق اسکیم (ایچ آرآئی ڈی اے وائی) اپنی نوعیت کے لحاظ سے ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے اور اس کی مجموعی تخمینہ جاتی لاگت 500کروڑروپے کی ہے، جسے 21جنوری ، 2015کو شروع کیاگیاتھا۔

          ایچ آرآئی ڈی اے وائی اسکیم کا مقصد بھارت میں ورثہ شہروں کا تحفظ اور ان کی روح اورمنفرد کردارمحفوظ رکھتے ہوئے ازسرنومستحکم بناناہے۔ اس اسکیم کے تحت 12شہروں یعنی اجمیر ، امرتسر، امراوتی ، بادامی ، دوارکا، گیا، کانچی پورم ، متھرا، پوری، وارانسی ، ویلانکانی  اوروارنگل کو ترقی دینے کے لئے شناخت کیاگیاہے ۔ ایچ آرآئی ڈی اے وائی اسکیم کی مشن مدت نومبر، 2018ہے ۔

          ایچ آرآئی ڈی اے وائی اسکیم بنیادی ورثے سے متعلق شہری بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی ترقی کو تقویت فراہم کرتی ہے ۔ اس کے تحت شہروں کے  ورثے کے اردگرد شہری بنیادی ڈھانچے کااستحکام ، مذہبی ، ثقافتی اور سیاحتی اثاثوں کی ترقی شامل ہے ۔ ان اقدامات کے تحت آبی سپلائی ، صفائی ستھرائی، گندے پانی کی نکاسی ، فضلہ انتظام ، رسائی فراہم کرنے والی سڑکوں کی تعمیر ، فٹ پاتھوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹوں کی فراہمی ، سیاحتی سہولتوں کی فراہمی ،برقی وائرنگ اورلینڈ اسکیپنگ یعنی قدرتی مناظرکی بحالی وغیرہ شامل ہیں ۔

          اب تک 421.47کروڑرورپے کی رقم کے 63پروجیکٹوں کو ایچ آرآئی ڈی اے وائی اسکیم کے شہروں کے لئے اسکیم کے سلسلے میں منظوری دی گئی ہے ۔ مذکورہ رقم میں سے 241.26کروڑروپے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔

U-1200


(Release ID: 1522672) Visitor Counter : 63
Read this release in: English , Tamil