وزارات ثقافت

تاحال 13غیرمادی ثقافتی ورثوں کے عناصرکو بھارت کی جانب سے یونیسکو کی فہرست میں جگہ حاصل ہوئی ہے

Posted On: 05 MAR 2018 5:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6؍مارچ :ثقافت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج )اور ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹرمہیش شرما نے لوک سبھا میں کل ایک  تحریری جواب میں بتایاہے کہ غیرمادی ثقافتی ورثے کے زمرے میں آنے والے مجموعی 13عناصرکو بنی نوع انسان کے ثقافتی ورثے کے تحت غیرمادی ثقافتی ورثے کو یونیسکوکی فہرست میں شامل کیا گیاہے ۔

          یونیسکوکی غیرمادی اقتصادی ورثے کی فہرست میں  کسی عنصرکے توسط سے نمائندگی حاصل کرنے کے لئے ، اسٹیٹ  پارٹیوں کے لئے لازم ہوتاہے کہ وہ متعلقہ عنصرکے سلسلے میں نامزدگی کاغذات جو اس عنصرسے متعلق ہوں ،جس کے لئے استحقاق درکارہے ، اپنی جانب سے داخل کریں تاکہ یونیسکوکی کمیٹی اس کا تجزیہ اورجائزہ لے سکے ۔

          وزارت ثقافت کے تحت خودمختارادارے سنگیت ناٹک اکیڈمی کو یونیسکوکے لئے نامزدگی اورنمائندگی سے متعلق دستاویزات کی تیاری سمیت تمام غیرمادی ثقافتی ورثوں سے متعلق تفصیلات تیارکرنے کے لئے ، وزارت کی جانب سے ایک نوڈل دفترقراردیاگیاہے ۔ اسی کے بموجب سنگیت ناٹک اکیڈمی تمام ترشراکت داروں ، ماہرین اورافسران وغیرہ سے نامزدگی کے لئے شناخت شدہ عناصر کی دستاویزات تیارکرنے اورحتمی شکل دینے سے پہلے رابطہ قائم کرتی ہے ۔ چونکہ ایس این اے ایک نوڈل آفس کے طورپرکام کرتی ہے لہذا یہ ادارہ اپنے طورپر آئی سی ایچ عناصر کی ایک قومی فہرست تیارکرتا ہے اور نیشنل انوینٹری/رجسٹرمیں یونیسکوکے لئے شناخت شدہ عناصر کی شمولیت کے سلسلے میں رکن ریاست کی درخواست بھی پیشگی شرط ہے ۔ یعنی یونیسکوکی آئی سی ایچ نمائندگی فہرست میں شامل کئے جانے سے قبل مذکورہ عنصرکوایس این اے کی فہرست میں بھی جگہ ملنی لازمی شرط ہے ۔

          ثقافت کی وزارت ریگولراسکیمیں بناتی ہے اور پھر غیرمادی ثقافتی ورثوں کو ملک بھرمیں تحفظ اور تقویت اورفروغ دینے کے لئے اقدامات کرتی ہے ۔ وزارت ثقافت کے تحت مختلف خود مختارادارے ایسے ہیں جنھوں نے اس سلسلے میں جامع اختیارات حاصل کیے ہوئے ہیں اور غیرمادی ثقافی ورثوں اورملک کی گوناگوں روایات  کے تحفظ اور فروغ کے لئے کوشاں ہیں ۔ آئی سی ایچ کے تحفظ اور اس کے ترویج واشاعت میں مصروف چند اداروں کے نام درج ذیل ہیں :

1-ساہیتہ  اکادمی ، للت کلا اکادمی ،سنگیت ناٹک اکادمی

2-اندراگاندھی نیشنل فارآرٹس

3-نیشنل اسکول آف ڈرامہ

4-ثقافتی وسائل اور تربیت کا مرکز

5-علاقائی ثقافتی مراکز(ان کی تعداد 7ہے )

6-اندراگاندھی راشٹریہ مانوسنگھرالیہ

7-انتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا

          اس کے علاوہ ثقافت کی وزارت کے تحت ایسی متعدد اسکیمیں زیرنفاذ ہیں، جن کے تحت غیرمادی ثقافتی ورثے کی مختلف شکلوں کی ترویج واشاعت اور فروغ میں مصروف فنکاروں اور اداروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ،ثقافت کی وزارت 14-2013سے ‘‘بھارت کی غیرمادی ثقافتی وراثت اور گوناگوں ثقافتی روایات کا تحفظ’’ نام کی ایک اسکیم بھی نافذ کئے ہوئے ہے ،جس کا مقصد پیشہ ورانہ طورپر غیرمادی ثقافتی ورثوں کے تئیں بیداری میں اضافہ کرنا ، ان تمام عناصرکا تحفظ وفروغ اور ترویج واشاعت کاکام  باقاعدہ طریقے سے کرناہے ۔

بنی نوع انسان کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی نمائندگی  کی فہرست

نمبرشمار

آئی سی ایچ عناصر

سال

  1.  

ویدک منتروں کے ورد کی روایت

2008

  1.  

رامائن کی روایتی پیشکش رام لیلا

2008

  1.  

کتیم سنسکرت تھیئٹر

2008

  1.  

گڑھوال ہمالیہ انڈیاکا رمن مذہبی تیوہاراور رسوم پرمشتمل تھیٹر

2009

  1.  

کیرالہ کا مدیوتو، مذہبی تھیئٹراور ڈانس ڈراما

2010

  1.  

راجستھان کے کالبیلیا لوک گیت اور رقص

2010

  1.  

چھاؤ رقص

2010

  1.  

لداخ کا بدھسٹ ورد، لداخ خطے میں جوجموں وکشمیر میں واقع ہے بدھسٹ کی مقدس عبارت کا ورد

2012

  1.  

منی پورکا سنکیرتن ۔نغمے گانے ، ڈھول  بجانے کی رسم

2013

  1.  

جانڈیالاگورو پنجاب بھارت کا ٹھٹھیروں کاروایتی پیتل وتانبے کے برتن بنانے کا فن

2014

  1.  

یوگ

2016

  1.  

نوروز، نوروز،نوروز، نوروز، نوروز ،نوروز ، نوروز، نوروز ، نوروز ، نوروز ، نوروز ، نوروز

2016

  1.  

کمبھ میلہ

2017

U-1200


(Release ID: 1522669) Visitor Counter : 143
Read this release in: English , Tamil