وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرناٹک کے تمکرو میں یوتھ کنویشن سے خطاب کیا

Posted On: 04 MAR 2018 8:23PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔04 مارچ، 2018 ؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے تمکرو میں نوجوانوں کی طاقت : جدید ہندوستان کے لیے ایک ویژن کے موضوع پر نوجوانوں کے ریاستی سطح کے کنویشن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔

تمکرو میں کنونشن کا انعقاد تمکرو میں رام کرشن وویکانند آشرم کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر سوامی وویکانند کے شکاگو خطاب کی 125 ویں سالگرہ منانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شسٹر نویدیتا کی 150ویں سالگرہ منانے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ نوجوانوں سے ملنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کی امیدوں  اور خواہشات کو جان سکیں اور ان کے مطابق کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریبات کی توجہ کا مرکز سوامی وویکانند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے دوران مختلف سطحوں پر ایک  ہی عزم آزادی حاصل کرنا تھا ، وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں حکومت نے شمال مشرق کی جذباتی ارتباط کے لیے عہدبستگی ظاہر کی ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہارتباط سے ہی بنیاد پرستی سے نمٹا جا سکتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے گزارش کی کہ وہ عہد کریں کہ اس کے حصول کے اپنے آپ کو وقف کریں کے، انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی تعمیر میں اپنی توانائی وقف کر سکتے ہیں۔

اس تناظر میں وزیر اعظم نے مدرا یوجنا کے بارے میں بات کی۔  ساتھ ہی خود روزگار اور ہنرمندی کے فروغ کی بات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج نوجوان بہتر حال اور مستقبل کے لیے ماضی سے سیکھنے کے خواہش رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1167



(Release ID: 1522447) Visitor Counter : 72


Read this release in: English