وزارت دفاع

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم کے ذریعے رستم2طیارے کی کامیاب آزمائش

Posted On: 26 FEB 2018 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26/فروری۔ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے رستم 2 کی کامیاب آزمائش کی۔ یہ آزمائش چتردرگا علاقے میں چالاکیرے کے مقام پر ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج اے ٹی آر سے کی گئی۔ یہ پرواز اس لئے اہم ہے کہ یہ ایسے کسی پہلے طیارے کی پرواز ہے جس میں زیادہ طاقت والا انجن نصب کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ سبھی معیارات پر پورا اترتا ہے۔ دفاع کے محکمہ کے سکریٹری (آر اینڈ ڈی) اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ایس کرسٹوفر، ایروناٹیکل نظام کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سی پی رامانارائنن، الیکٹرانکس اور مواصلاتی نظام کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ جے منجلو اور دیگر سینئر سائنس دانوں نے اس کامیاب پرواز پر رستم ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

 

    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1067



(Release ID: 1521700) Visitor Counter : 142


Read this release in: English