وزارت دفاع

انڈین ایئر فورس نے اولین آن لائن کامن ایڈمیشن ٹیسٹ ( اے ایف سی اے ٹی ) منعقد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 FEB 2018 11:59AM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 26 فروری ؍ ڈیجیٹل انڈیا اقدامات کو مزید تقویت بخشتے ہوئے انڈین ایئر فورس نے وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے تحت سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ ( سی ۔ ڈی اے سی ) کے نشانے کوحاصل کرتے ہوئے بھارتی فضارتیہ نے اولین آن لائن ایئر فورس کامن ایڈمیشن ٹیسٹ ( اے ایف سی اے ٹی ) اور ایئر مین کیانتخاب کے لئے ریکروٹمنٹ ٹیسٹ (ایس ٹی اے آر ) شروع کیا ہے ۔
مذکورہ آن لائن ٹیسٹ 25 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر مشتمل 99 شہروں کے 536 مراکز پر 25 فروری ، 2018 کو بہ یک وقت منعقد کیا گیا ۔ سی ۔ ڈی اے سی کے لئے متعدد سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی داروں کو امتحان مراکز کے طور پر استعمال کیا گیا ۔
امتحان ملک بھر کے تقریباً 450 مراکز پر کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ تاہم چند ایک مراکز پر اچانک تکنیکی خرابی کے باعث امتحان ملتوی کیا گیا ۔ ان مراکز کے امید واروں کو انفرادی ایس ایم ایس کے ذریعہ با خیر کیا جا رہا ہے ۔ ان مراکز کے امیدواروں کے لئے امتحان بعد میں منعقد کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا ۔

u.1063
 


(ریلیز آئی ڈی: 1521683) وزیٹر کاؤنٹر : 75
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil