وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کام کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی،
جے این پی ٹی میں چوتھا کنٹینر ٹرمنل قوم کے نام وقف کیا
Posted On:
18 FEB 2018 6:32PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔19؍فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کام کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔ نوی ممبئی میں جواہرلعل نہرو پورٹ ٹرسٹ میں ایک تقریب میں چوتھے کنٹینر ٹرمنل کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔
اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ عظیم شواجی مہاراج کی جینتی سے ایک روز قبل مہاراشٹر میں آئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالم کاری ہمارے دور کی ایک حقیقت ہے اور عالم کاری کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کیلئے ہمیں بہترین معیار والے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساگرمالا پروجیکٹ سے نہ صرف بندرگاہوں کی ترقی ہوگی بلکہ بندرگاہوں کے ذریعے ہونے والی ترقی بھی ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہند ترقی کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوی ممبئی ایئرپورٹ پروجیکٹ برسوں سے التوا کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹوں میں تاخیر سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور پرگتی پہل پروجیکٹوں کی تکمیل کو اولیت دینے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہوابازی کا شعبہ بہت زیادہ ترقی کررہا ہے اور ہوائی سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہوابازی کے شعبے میں معیاری بنیادی ڈھانچہ کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ہوابازی کی ایسی پالیسی لائی ہے جس سے اس شعبے کی کایا پلٹ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوابازی کے شعبے کی مضبوطی سے زیادہ اقتصادی مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ کنیکٹی وٹی کے بہتر ہونے سے ہندوستان میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
U-938
(Release ID: 1520901)
Visitor Counter : 83