بھارتی چناؤ کمیشن

تریپورہ پولنگ- 4 بجے تک 74 فیصد پولنگ

Posted On: 18 FEB 2018 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔19فروری؛ تریپورہ کی قانون ساز اسمبلی کے لیے اتوار کو عام انتخابات منعقد  ہوئے۔ ریاست کے 60 اسمبلی حلقوں میں سے 59 حلقوں کے لیے پر امن پولنگ ہوئی۔ ایک حلقہ انتخابات چاریلام (ایس ٹی) میں ایک امیدوار کا انتقال ہوجانے کی وجہ سے 12 مارچ کو پولنگ ہو گی۔ 4 بجے تک 74 فیصد رائے دہندگان کے ووٹ ڈالنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مزید اعداد و شمار کے موصول ہونے پر اس فیصد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

 تریپورہ میں وی وی پیٹ مشینوں کا الیکشن میں پہلی بار استعمال ہو اہے۔ اس کے بارے میں الیکشن مشینری کو تربیت دینا اور رائے دہندگان میں عام بیداری پھیلانا ایک چیلنج تھا۔ عوام میں بیداری پھیلانے کے لیے ایس وی ای ای پی کے تحت بہت سے اقدامات کئے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر تریپورہ اور ان کی ٹیم کے ذریعے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو تیزی سے اور کارگر طریقے سے اجازت دینے کے لیے سویدھا جیسے کئی نئے اقدامات بھی کیے گئے۔ تریپورہ کی جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے یہاں سے پولنگ کی ویب کاسٹنگ ایک بڑا چیلنج تھا۔ لیکن چیف الیکشن کمشنر تریپورہ کی قیادت میں پولنگ کا ویب کاسٹنگ کوریج بہت حوصلہ افزا رہا۔ کل 3174 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 72 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کو ویب کاسٹ سے کور کیا گیا۔

تریپورہ کے 2543163 ووٹروں میں سے 6585 رائے دہندگان فوجی ہیں۔ الیکشن میں کل 292 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں 20 خواتین شامل ہیں۔ کل 3174 پولنگ اسٹیشنوں کا انتظام سنبھالنے کے لیے 31402 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا تھا اور 29700 سے زیادہ پولیس اہلکار اور سی آر پی ایف کے اہلکار تعینات کیے گئے ۔ ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر سی پی ایف کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کے علاوہ اہم پولنگ اسٹیشنوں پر دیگر متبادل انتظامات بھی کیے گئے۔

 

U – 940



(Release ID: 1520898) Visitor Counter : 45


Read this release in: Hindi , English