کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندستان میں تھوک قیمتوں کا عدد و اشاریہ، جائزہ جنوری 2018

Posted On: 15 FEB 2018 12:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15 فروری 2018/ جنوری  2018  میں تمام اشیا  کے لئے  تھوک قیمتوں  کا عدد اشاریہ   (ڈبلیو  پی آئی)  0.1 فی صد کے اضافہ کے ساتھ   گزشتہ ماہ کے 115.7 (عارضی)  سے بڑھ کر  115.8 (عارضی) ہوگیا۔

  افراط زر

ماہانہ  ڈبلیو پی آئی  کی  بنیاد پر افراد  کی سالانہ  شرح ماہ جنوری  2018  کے لئے  گزشتہ  سال کی متعلقہ   ماہ کے  4.26  فی صد اور گزشتہ ماہ کے لئے 3.58 فی صد  (عارضی)  کےمقابلے (جنوری  2017) میں 2.84  فی صد  (عارضی) پر قائم رہا۔ مالی سال  کے دوران  اب تک افراط زر  کی شرح گزشتہ  سال کی متعلقہ مدت کی 4.55  فی صد کے مقابلہ میں 2.30  فی صد رہی۔

 اشیا کے مختلف   گروپوں کے لئے اشاریے  کی نقل و حرکت  حسب ذیل ہہے۔

 اہم گروپ کا اشاریہ  1.5 فی صد کی کمی کے ساتھ گزشتہ ماہ   کے 131.7  (عارضی) سے  گھٹ کر 129.7 (عارضی)  ہوگیا ہے۔ زیر تبصرہ  ماہ کے دوران گروپوں اور اشیا  کے اشاریوں میں اتار چڑھاؤ  دیکھنے میں آیا۔ 

خوردنی اشیا  گروپ کے لئےاشاریہ    ، چنے، پھلوں اور سبزیوں   کی قیمتوں میں کمی (دس فی صد) ، ارد اور راگی  (پانچ فی صد) مسور ، راجما اور جوار( تین فی صد ) باجرہ(دو فی صد) اور مکئی  ، بارلی، پولیٹری چکن  ا ور مٹر چاولی (ایک فی صد) کی وجہ سے   گزشتہ ماہ  کے   144.1 (عارضی) کے مقابلے سے کم ہوکر 114.6  (عارضی) ہوگیا ہے  جو کہ    2.4 فی صد کی کمی ظاہر کرتا ہے پھر بھی پان کے پتو ں کی قیمتوں میں (چار فی صد )  مچھلی  ، انڈے ،چھوٹی الائچی   اور مسالے نیز ارہر (دو فی صد) اور مونگ  ، دھان، سمندری مچھلی، گنے اور گندم   کے اشاریوں میں ایک فی صدکا اضافہ ہوا ہے۔

غیر خوردنی  اشیا گروپ کا اشاریہ1.4 فی صد  کے اضافہ کے ساتھ   خام اون  (15 فی صد) گوار کے بیج  (دس فی صد) سویا بین (۹ فی صد) خام ریشم  اور چمڑہ خام  6 فی صد ،  سورج مکھی  (4 فی صد) خام پٹسن  ، تل ، خام کپاس اور  ناریل (3 فی صد) اور  ناریل کے ریشے کی قیمت میں    (1 فی صد)  کے اضافہ کی وجہ سے  گزشتہ ماہ   کے 119.0 عارضی   سے بڑھ کر 120.7 عارضی  ہوگیا ہے ۔ پھر بھی  ارنڈی کے تیل  اور کلونجی  کی قیمتوں میں   (5 فی صد)  ، خام ربڑ  اور پھولوں کی کاشت ،(3 فی صد) ، السی ، اجوائن اور کپاس کے بیج   کی قیمتوں میں (ایک فی ) کی کمی  آئی ہے۔  جہاں تک معدنیاتی گروپ کے اشاریہ کا  تعلق ہے   تو اس میں 0.3 فی صد کی کمی کے ساتھ ، خام میگنیزم (15فی صد)  کرومائٹ کی قیمت می 7 فی صد کی کمی وجہ سے عدد اشاریہ  گزشتہ ماہ   کے 122.3 (عارضی) سے کم ہوکر 121.9  (عارضی) ہوگیا  ہے۔سلیمنائیٹ   کی قیمتیں  (دس فی صد) ، خام آہن  (تین فی صد)  خالص سیسہ اور خالص دست  دو فی صد اور فاسفورائٹ کی قیمت میں ایک فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س ۔ ج۔

U- 894



(Release ID: 1520665) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Tamil