وزارت دفاع

چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین   اور

چیف آف نول اسٹاف ایڈمرل سنیل لامبہ  کا دورۂ سعودی عرب

Posted On: 09 FEB 2018 11:38AM by PIB Delhi

  نئیدہلی،09۔فروری۔ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور چیف آف نول اسٹاف ایڈمرل سنیل لامبہ نے 4سے 8  فروری 2018 تک سعودی عرب کا سرکار ی دورہ کیا۔ ان کے اس دورے کا مقصد ہندوستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط ومستحکم بنانا اور دفاعی  تعاون کے نئے امکانات  تلاش کرنا تھا ۔

          چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور چیف آف نول اسٹاف ایڈمرل سنیل لامبہ  نے سعودی عرب میں  اپنے چار روزہ قیام کے دوران   مملکت سعودی عرب کی نائب وزیر دفاع   عزت محمد بن عبداللہ العائسے سے دو فریقی مذاکرات کئے  ۔ شاہی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف  عزت  مآب جنرل عبدالرحمان بن صالح   البنیان       او ر    شاہ سعودی بحری افواج کے کمانڈر عزت مآب   وائس ایڈمرل فہد بن  عبداللہ الغفیلی    سے   تفصیلی مذاکرات کئے  ۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاہی سعودی زمینی مسلح افواج  ،فضائی افواج   اورفضائی دفاع کے  شعبوں کے چیف سے بھی گفتگوکی  ۔

          ایڈمرل سنیل لامبہ نے اہم دو فریقی مذاکرات کے ساتھ جدہ میں واقع  نول آپریشن سینٹر  ، نول فائر  اینڈ ریسکیو اسکول    اور ویسٹرن فلیٹ  کا بھی دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے  عملی سہولیات    کا معائنہ کیا ،جس میں  الریاض درجے کے   بحری جہاز ایچ ایم ایس  دمام کا معائنہ بھی شامل تھا ۔

          واضح ہوکہ ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان رابطہ کاری اور مراسم کی تاریخ صدیوں  پرانی ہے ۔ دونوں ملکوں نے  سفارتی تعلقات 1947  میں قائم کئے تھے ۔  فروری 2014  میں  دفاعی تعاون  کے مفاہمت نامے  پر دستخط کے بعدسے دونوں ملکوں کے درمیان   دفاعی مراسم میں زبردست پختگی  پیدا ہوئی ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون   اینول جوائنٹ کمیٹی آف ڈیفینس  کوآپریشن  (جے سی ڈی سی ) کے ذریعہ  تیز رفتاری  سے سفر طے کررہا ہے ۔ جے سی ڈی سی کا آخری اجلاس   29  نومبر  2017  کو نئی دلی میں منعقد ہوا تھا ۔

          ہندوستانی بحریہ مختلف میدانوں میں  شاہی سعودی بحریہ افواج کے ساتھ تعاون کرتی ہے ، جن میں تربیتی تبادلے ، ہائیڈروگرافک  تعاون   اور    ایگزی مالا میں  انڈین نول اکیڈمی کے ذریعہ اہتمام کئے جانے والے  سالانہ   ایڈمرلس کپ سیلنگ  رگاٹہ  مقابلوں میں    شاہی سعودی بحریہ کی شرکت شامل ہے ۔ ہندوستانی بحری جہاز   اکثر سعودی عرب کی بندرگاہوں میں آتے جاتے رہتے ہیں  ۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز ممبئی   ، ترشول اور آدتیہ   نے  16 سے  19  مئی  2017  تک جدہ کی بندرگاہ کا دورہ کیا تھا۔

          یادرہے کہ ہندوستانی فوج  اور ہندوستانی فضائیہ نے بھی  شاہی سعودی مسلح افواج   اور شاہی سعودی فضائیہ کے ساتھ  صحت مند رابطے برقرار رکھے ہیں ۔ شاہی سعودی بحریہ کے افسران کو  نیشنل ڈیفینس  اکیڈمی ، ڈیفینس سروسز اسٹاف کالج   اور نیشنل ڈیفینس کا لج جیسے اعلیٰ اداروں میں  تربیت دی جاتی ہے ۔ ا س کے ساتھ ہی ہندوستانی فوج اور شاہی سعودی فوج نے  دونوں ملکوں کے ذریعہ    ،’’   آبزرور‘‘ کے عنوان سے اہتمام کی جانے والی مشقوں میں بھی حصہ لیا ہے ۔

 

 

U-797



(Release ID: 1520082) Visitor Counter : 51


Read this release in: English