شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی علاقے کی ترقی کا پروگرام
Posted On:
07 FEB 2018 5:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 فروری 2018/ حکومت نے حال ہی میں ایک نئی اسکیم کی منظوری دی ہے ۔ یہ اسکیم شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کہلاتی ہے۔ اس پر 5300 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
5300 کروڑ روپے یہ رقم نون لیپسبیل پول ریسورسیز (این ایل سی پی آر ) اسکیم کے تحت اس وقت جاری پروجیکٹوں کے لئے جن پر آنے والی لاگت تقریباً 3700 کروڑ روپے ہے ، استعمال کی جائے گی اور مرکزی کی طرف سے سو فی صد خرچ برداشت کی جانے والی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت شروع کئے جانےوالے پروجیکٹوں پر استعمال کی جائے گی جن کی لاگت تقریباً 1600 کروڑ روپے ہے۔
غیر مستثنی قرار دی گئی تمام مرکزی وزارتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی بجٹ میں مختص کی گئی اپنی رقم جی بی اے کا دس فی صد سالانہ ، شمال مشرقی علاقے کے لئے استعمال کریں۔ اس وقت دستیاب اطلاعات کے مطابق 18-2017 کے لئے رقموں کی فراہمی کا ریاست وار درجہ درج ذیل ہے۔ اس میں این ایل سی پی آر کی موجودہ اسکیم بھی شامل ہے۔
نمبر شمار
|
ریاست
|
جی بی اے کے تحت
|
این ایل سی پی آر کے تحت
|
1.
|
اروناچل پردیش
|
2,172.25
|
82.13
|
2.
|
آسام
|
12,035.62
|
119.52
|
3.
|
منی پور
|
3,951.79
|
142.58
|
4.
|
میگھالیہ
|
3,120.11
|
84.85
|
5.
|
میزورم
|
3,477.83
|
51.91
|
6.
|
ناگالینڈ
|
5,009.27
|
38.87
|
7.
|
سکم
|
935.02
|
51.68
|
8.
|
تریپورہ
|
3,051.34
|
64.55
|
|
کل
|
33,753.22
|
636.09
|
موجودہ این این سی پی آر اسکیم کے تحت مختلف سیکٹروں کے 1614 پروجیکٹوں کو رقمیں دینے کے لئے 30 ستمبر 2017 تک شروع کیا گیا۔ ان میں 972 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ سیکٹر وار تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
نمبر شمار
|
سیکٹر
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
1.
|
زراعت اور اس سے متعلق سرگرمیاں
|
05
|
2.
|
تعلیم
|
94
|
3.
|
سیلاب پر قابو اور آب پاشی
|
162
|
4.
|
صحت
|
35
|
5.
|
متفرق
|
60
|
6.
|
بجلی
|
175
|
7.
|
سڑک اور پل
|
332
|
8.
|
کھیل کود
|
17
|
9.
|
پانی کی فراہمی
|
92
|
|
کل
|
972
|
وزیر مملکت آزادانہ چارج برائے شمال مشرقی علاقے کی ترقی ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے اور عوامی شکایات اور پنشن نیز ایٹمی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریر جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج۔ ج۔
U- 753
(Release ID: 1519518)
Visitor Counter : 94