کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی ای ایم 3.0 کا آغاز
سرکاری ای۔مارکیٹ پلیس نے آن بورڈنگ مہم کے تحت قومی فروخت کاروں کا اعلان کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JAN 2018 8:01PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔31؍جنوری۔سرکاری ای۔ مارکٹ پلیس (جی ای ایم) کا اہتمام حکومت ہند نے قومی حصولیابی پورٹل آف انڈیا کے طور پر کیا ہے۔ جی ای ایم کی کوشش ہے کہ ہمہ گیر پیمانے پر ترقی پذیر ٹیکنالوجی چنوتیوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے شراکت داروں کے شانہ بہ شانہ آگے بڑھا جائے اور اسی سلسلے میں جی ای ایم نے اپنا تھرڈ ورژن شروع کیا ہے۔ جی ای ایم 2.0 کا آغاز پائلٹ کے طور پر اگست 2016 میں کیا گیا تھا اور اسی کامیابی نے جی ای ایم 3.0 کا راستہ ہموار کیا جو معیار بند اور ہر لحاظ سے مالا مال کیٹلاگ انتظام ، مضبوط سرچ انجن ، حقیقی قیمت موازنہ ، بولی لگانے اور آر اے فراہم کرنے ، مطالبات کے اتار چڑھاؤ ، ای۔ ای ایم ڈی ، ای۔ پی بی جی، یوژر ریٹنگ ، ترقی یافتہ ایم آئی ایس اور تجزیاتی سہولتیں وغیرہ فراہم کریگا۔
چند قابل ذکر اضافے جن کا تعلق 3.0 ورژن سے ہے درج ذیل ہیں:
- منڈی پر مبنی جینرک ضروریات جن کا تعلق تمام سرکاری ایجنسیوں سے ہوگا ۔
- مصنوعات اور خدمات دونوں کے معاملے میں مخصوص زمرہ بندی کیلئے معیار بندی کا عمل تاکہ قیمتوں وغیرہ کے موازنے میں آسانی ہو۔
- مکمل طور پر شفاف لین دین ۔
- آفاقی خدمات سطحوں اور لاگت کے موازنے سے آراستہ پیراستہ جینرک معیارات ۔
- ویب سائٹ پر یوژر کی کارکردگی پر مبنی اوپن اور متحرک مارکٹ پلیس جس میں درجہ بندی کا لحاظ رکھا گیا ہوگا۔
قومی فروخت کار آن بورڈنگ مہم
2.0 سے 3.0 ورژن تک منتقل ہونے کے ساتھ قومی سیلرس آن بورڈنگ کیمپین کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ فروخت کاروں ، خدمات فراہم کرنے والوں پر جی ای ایم 2.0 سے جی ای ایم 3.0 تک منتقل ہونے کے عمل کو واضح کیا جاسکے ، تمام تر مفاہمتی عرضداشت بیس ریاستی دارالحکومتوں سے وابستہ ہیں اور انہیں جی ای ایم ایم ایس پی تربیت کار بزنس گروپوں یعنی سی آئی آئی، ایسوچیم اور پی ایچ ڈی سی آئی آئی کے ساتھ تربیت دیں گے۔ جی ای ایم کے سینئر افسران ان ریاستوں کا دورہ کریں گے تاکہ تبدیلی کے اس عمل کو آسان بنایا جاسکے۔
جی ای ایم آفس (دہلی ) میں 27 اور 28 تاریخ کو صبح 10 سے شام 6 بجے کے درمیان 200 سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی گئی اور آؤ اور تربیت رجسٹریشن کراؤ کی سہولت فراہم کی گئی۔ جی ای ایم کے افسران اور تربیتی ٹیم نے نیو پورٹل کے سلسلے میں فروخت کاروں کے رجسٹریشن کی رہنمائی کا کام انجام دیا اور مصنوعات کی فہرست بندی کی۔ جی ای ایم رابطہ مرکز اس دوران پوری طرح سے مصروف عمل ہوگیا ہے تاکہ فروخت کاروں کے سوالات کا جواب دے سکے۔
اس مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ رادھا ایس چوہان ، آئی اے ایس، سی ای او ، جی ای ایم نے کہا کہ ہمیں اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے کیوں کہ اس کا آغاز قومی اہمیت کے دن ہوا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کا مقصد یہ ہے کہ حکومت اور انسانی عمل دخل کو کم سے کم کرکے زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے ، فروخت کاروں کیلئے آن بورڈ مہم کے آغاز سے ساز وسامان اور خدمات کی حصولیابی کا عمل منظم ہوسکے گا اور فروخت کاروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو بھی آسانی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-580
(ریلیز آئی ڈی: 1518390)
وزیٹر کاؤنٹر : 125