وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل راجدھانی میں کھیلو انڈیا اسکول گیمز کا افتتاح کریں گے

Posted On: 30 JAN 2018 5:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 30جنوری 2018/وزیراعظم جناب نریندر مودی  کل یعنی  31 جنوری 2018 کو نئی دہلی کے    اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم  میں پہلے‘ کھیلو انڈیا اسکول گیمز’   کا افتتاح کریں گے۔ 

ہمارےملک میں کھیلے جانے والے ہرطرح کے کھیلوں کے لئے  ایک  مستحکم فریم ورک تیار کرکے  اور ہندستان کو  ایک بڑے  اسپورٹنگ ملک  کے طو ر پر تیار کرکے زمینی سطح پر  ہندستان میں کھیل کود کے رواج کو ازسر نو تازہ کرنے کی غرض سے  کھیلو انڈیا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔    وزیراعظم نریندر مودی کے خواب کھیلو انڈیا  کے پیش نظر  اس پروگرام سے  مختلف کھیلوں میں  اسکول سے  نوجوان ٹیلنٹ کی شناخت کرنے اور انہیں مستقبل کے کھیلوں کے چیمپئن  بنانے  میں مدد ملے گی۔

ایک اعلی اختیاراتی کمیٹی کے ذریعہ   مختلف سطحوں پر  کھیل کے ترجیحی شعبوں میں شناخت کئے جانے والے ہونہار کھلاڑیوں کو سالانہ    پانچ  لاکھ روپے کی   مالی امداد  8 سال تک  مہیا کرائی جائے گی۔   

کھیلو انڈیا اسکول گیمز  کا انعقاد نئی دہلی میں 31 جنوری سے  8 فروری 2018 کے درمیان    منعقد ہورہے ہیں۔   سولہ قسم کے کھیلوں  یعنی   تیر اندازی ، ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ  ، فٹبال ، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، کبڈی،  کھو کھو،   نشانہ بازی،  تیراکی،  والی بال ، ویٹ لفٹنگ اور کشتی  کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے  17 سال سے کم عمر کے  کھلاڑیوں کو  دعوت دی گئی ہے  ۔ ان گیمز میں  ہندستان کے کھیلوں میں بڑھتی صلاحیتوں  پر روشنی ڈالی جائے گی اور ہندستان کے کھیل کود  کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ 

کھیلو انڈیا اسکول گیمز میں   فاتحین کو  199 طلائی تمغے، 199 نقرئی تمغے اور 275 کانسہ کے تمغے  دیئے جارہے ہیں۔   گیمز میں   18 سال کے کم عمر گروپ کے   ہونہار   کھلاڑی   اپنی  قسمت آزمائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ ج۔

U- 572



(Release ID: 1518330) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi