وزیراعظم کا دفتر

آسیان – ہندوستان یاد گاری چوٹی کانفرنس سے ما قبل شام وزیر اعظم کی باہمی میٹنگیں

Posted On: 25 JAN 2018 9:15AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جنوری / 25 سالہ  ہندوستان –آسیان شراکت داری منانے کے سلسلے میں آسیان – ہندوستان یاد گاری چوٹی کانفرنس  ( اے آئی سی ایس )  سے ما قبل شام  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  میانما  کی اسٹیٹ کونسلر  ہر ایکسی لینسی   دا آنگ سان سوچی   ، ویتنام کے وزیر اعظم  ہِز ایکسی لینسی  جناب  نوین ژوان پھوک  اور فلپائن کے صدر   ہز ایکسی لینسی  جناب  راڈ ریگو روا  دوترتے  کے ساتھ بدھ کے دن باہمی میٹنگیں کی ۔ 

          وزیر اعظم نے آسیان – ہندوستان  یاد گاری  چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے اور اس سال 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمانانِ خصوصی  کے طور پر  شرکت کی دعوت  قبول کرنے پر تینوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔

          اسٹیٹ کونسلر  آنگ سان سوچی کے ساتھ وزیر اعظم کی میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے بہت سے موضوعات پر   تبادلۂ خیال کیا گیا  اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر غور و خوض کیا گیا ۔ ان میں  ، اُن فیصلوں کی پیروی کا معاملہ بھی شامل تھا ، جن پر  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ستمبر ، 2017 ء میں  میانما کے  دورے کے دوران  فیصلے کئے گئے تھے ۔ 

             وزیر اعظم پھوک کے ساتھ میٹنگ میں  دونوں رہنماؤں نے   دونوں ملکوں کے درمیان جامع  اسٹریٹیجک  شراکت داری کے فریم ورک کے اندر    باہمی تعلقات  کے بڑھنے پر    اطمینان کا اظہار کیا ۔    جن شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی شراکت داری ہے ، اُن میں ہندوستان بحر الکاہل علاقہ ، دفاع  ، تیل اور گیس  ، تجارت اور سرمایہ کاری شامل ہیں ۔  دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق  کیا کہ  اس دورے کے دوران   ، جن دو سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں ، اُن سے ہندوستان – ویتنام تعلقات کو  مزید فروغ حاصل ہو گا ۔  ان سمجھوتوں کا تعلق   اطلاعات اور نشریات کے شعبوں میں تعاون سے   ،   معلومات   حاصل کرنے کے  مرکز کے قیام  اور  آسیان – ہندوستان خلائی تعاون کے تحت ویتنام  میں  معلومات   کی پروسیسنگ کی سہولت فراہم کرنے سے ہے ۔ انہوں نے  100 ملین امریکی ڈالر   کے قرضے  کو بروئے کار لانے پر اطمینان کا اظہار کیا ، جس کے تحت  سمندر میں  پیٹرول  ویسلس  ( او پی وی )  کی تیاری  کے سلسلے میں  کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ  500 ملین امریکی ڈالر کے   دوسرے قرضے کو بھی  جلد بروئے کار لایا جائے  ۔

          صدر    دوترتے   کے ساتھ میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے  نومبر ، 2017 ء میں اپنی میٹنگ کے بعد سے   باہمی تعلقات    اور عالمی  نیز علاقائی صورت حال میں  پیش رفت کا جائزہ لیا ۔   اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان  تعاون   کی رفتار مزید تیز کی جائے ، خاص طور پر  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں  ۔  انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا  کہ  مشرق کی طرف توجہ دینے کی  ہندوستان کی پالیسی اور  فلپائن  کے   ‘ تعمیر – تعمیر – تعمیر پروگرام ’کے تحت  دونوں ملکوں کے پرائیویٹ  سیکٹروں میں بہت سے ایسے شعبے ہیں ، جن میں تعاون کیا جا سکتا ہے ۔  دونوں  رہنماؤں کی موجودگی میں  انویسٹ انڈیا  اور  بورڈ آف انویسٹمنٹ  آف فلپنس کے درمیان  مفاہمت نامے کا  تبادلہ کیا گیا ۔ 

          تینوں میٹنگوں میں  دورے پر آنے والے معزز رہنماؤں نے    ہندوستان – بحر الکاہل علاقے میں  امن ، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لئے  آسیان – ہندوستان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور  اے آئی سی ایس میں   ہونے والے  تبادلۂ خیال   کے لئے نیک خواہش کا اظہار کیا ۔

         

( م ن ۔ج ۔   ع ا ۔ )

 U. No. 494


(Release ID: 1517781) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi