خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے آنگن باڑی سروسیز ٹریننگ پروگرام کے لئے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کا پورٹل شروع کیا

Posted On: 24 JAN 2018 1:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24/جنوری۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب راکیش شریواستوا نے نئی دلّی میں آج آنگن باڑی سروسیز ٹریننگ پروگرام کے لئے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) پورٹل کا آغاز کیا۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے قومی انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ساتھ مل کر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کا پورٹل تیار کیا ہے۔ یہ پورٹل اے ڈبلیو ٹی سی ؍ ایم ایل ٹی سی کے ذریعے آنگن باڑی سروسیز (آئی سی ڈی ایس) ٹریننگ کرانے کے لئے این جی او کے ذریعے درخواستیں ؍ تخمینے داخل کرنے کے لئے ہے۔ پورٹل کے پہلے مرحلے سے این جی او کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ وہ متعلقہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تجویز پیش کرسکیں۔ بدلے میں وہ تجویزوں پر کارروائی کریں اور ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پروگرام چلانے کے لئے رقوم کی ضرورت کی سفارش کریں۔ مرکزی حکومت اس تجویز کا مزید جائزہ لے گی اور رقوم جاری کردے گی۔ اس سے یہ بات یقینی ہوجائے گی کہ رقوم وقت پر جاری کی جارہی ہیں اور تربیتی مرکز کے لئے اس سے مستفید ہونے والوں تک پہنچ رہی ہیں۔ اس کا یو آر ایل ہے: http://icds-trg.nic.in۔

بچوں کی ترقی کی مرکزی مربوط اسکیم کے تحت آنگن باڑی سروسیز ٹریننگ پروگرام مرکز کی حمایت والی اسکیم ہے اور متعلقہ ریاستی سرکار ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی طرف سے مجموعی انتظامیہ، بندوبست اور اسکیم پر عمل درآمد پر کڑی نظر رکھنے کا کام کیا جارہا ہے۔

نیتی آیوگ کی ہدایات کے مطابق این جی او؍ جی او کو این جی او – پی ایس پورٹل میں خود کا اندراج کرانا ہوگا اور ان کے پاس این جی او؍ وی او کے ارکان ؍ عہدیداران کا  PAN اور ’آدھار‘ لازمی طور پر ہونا چاہئے۔

 

 

U-469



(Release ID: 1517606) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Tamil