وزارت خزانہ

عام بجٹ سے قبل وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا ریاستوں ؍ یو ٹی کے وزرائے خزانہ کے ساتھ صلاح و مشورہ

Posted On: 18 JAN 2018 2:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18 جنوری  /   وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے بھی آج یہاں وگیان بھون میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ (قانون سازوں کے ہمراہ)کے ساتھ بجٹ سے قبل کا صلاح و مشورہ کیا۔اس واقع پر خزانہ کے دونوں وزرائے مملکت  بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ہماچل اور پڈوچیری کے وزرائے اعلیٰ ، بہار ، دہلی ،گجرات ،منی پور اور تمل ناڈو کے نائب وزرائے اعلیٰ  اور 14 وزرائے خزانہ اور اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والوں ، اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے مختلف مالی پالیسیوں اور بجٹی اقدامات سے متعلق اپنے  آرا پیش کیں اور متعدد مشورے دیئے جن پر مرکز ی حکومت غور کر سکتی ہے۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ  میٹنگ میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے جو مشورے دیئے گئے ہیں ان کی جانچ کی جائے گی اور  ان پر بجٹ تجاویز 19-2018 تیار کرتے وقت وفاقی امدادِ باہمی کے جذبے کے ساتھ ان پر موثر ڈھنگ سے غور کیا جائے گا۔ 

 ( م ن ۔ ش س  ۔ م ف  ۔ 18 - 01 - 2018 )

 U. No. 372



(Release ID: 1517067) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi