نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بھارت کی شکل بدلنے کے لئے تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند


سچی تعلیم ہمیں انکسار کی خوبی عطا کرتی ہے جس کے توسط سے ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں ابھی اور کتنا سیکھنا ہے: نائب صدر جمہوریہ ہند

دی نیو انڈین ایکسپریس (ٹی این آئی ای) کے زیر اہتمام چنئی میں منعقدہ تھنک ایڈو اجتماع کے چھٹویں ایڈیشن سے جناب ایم وینکیا نائیڈو کا خطاب

Posted On: 17 JAN 2018 10:07AM by PIB Delhi

نئی دہلی،18/جنوری۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ تعلیم ایک ایسا کلیدی ذریعہ ہے جس کے ذریعہ بھارت کی شکل بدلی جاسکتی ہے۔ موصوف دی نیو انڈین ایکسپریس (ٹی این آئی ای) کے زیر اہتمام کل چنئی میں منعقدہ تھنک ایڈو اجتماع کے چھٹویں ایڈیشن سے خطاب کررہے تھے، جہاں انھوں نے تعلیمی نظام کو ازسرنو تشکیل کے عمل سے گزارنے پر زور دیا۔

جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا مضبوط اور قوت ور ذریعہ ہے جو افراد کو بااختیار بناتا ہے اور برادریوں کی شکل بدل دیتا ہے۔ یہ غریبی کی بیڑیوں کو کاٹ دیتا ہے۔ یہ یعنی تعلیم بھارت جیسے ملکوں کو نوجوانوں کی بڑی آبادی والا ملک بنا دیتا ہے، جو آگے ترقی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ملک اپنی آبادی کی بالادستی سے استفادہ کرسکے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سچی تعلیم ہمیں انکساری کا جوہر عطا کرتی ہے، جس کے توسط سے ہم یہ احساس کرلیتے ہیں کہ ہمیں ابھی اور کتنا کچھ سیکھنا باقی ہے۔ یہی انکساری ہمیں زندگی بھر ایک سیکھنے والے کی حیثیت عطا کرتی ہے اور ہم بطور فرد ترقی کرتے جاتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اچھی انسانی ترقیاتی حکمت عملی کے بغیر ملک ہمہ گیر ترقی کبھی حاصل نہیں کرسکتا۔ جب تک ہم اپنے بچوں کو ہر لحاظ سے آراستہ اور پیراستہ نہیں کریں گے، نوجوان اور نوخیز جب تک درکار علوم کے حامل نہیں ہوں گے، جب تک ان میں ہنرمندی اور رجحان کا فقدان ہوگا، ہم بطور ملک ترقی نہیں کرسکتے۔  ہمارے بزرگوں نے ہمیں جو مبنی بر انسانیت، شمولیت کی حامل، ہم آہنگی سے مملو بصیرت عطا کی ہے اُسے ہمارے تعلیمی نظام میں شامل کیا جانا چاہئے۔ اب ہمیں اپنے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو علم و آگہی کا عظیم مقام بنادینا چاہئے۔ نیا اور فعال بھارت، عمدگی اور مساوات کے اصول پر تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھ سکتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو تلقین کی ہے کہ وہ ماقبل پرائمری تعلیم تک سب کی رسائی کا راستہ ہموار کریں اور ابتدائی تعلیم کی کوالٹی کی عمدگی پر توجہ مرکوز کریں۔ اب ہم اس اہم زاویے کو اور زیادہ نظرانداز نہیں کرسکتے۔ ایک کمزور بنیاد پر ہم نئے ہندوستان کی تعمیر نہیں کرسکتے۔ ہم بڑے پیمانے پر ناخواندگی نہیں برداشت کرسکتے۔ جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بھارت کو ایک ایسے نصاب کی ضرورت ہے جو سیکھنے والے کو علم عطا کرے، ہنرمند اور ذمے دار بنائے۔ ہمیں بچوں کو اسکول تک پہنچانا ضروری ہے، ہمیں پورے نظام کو نوجوانوں اور بالغان کی سیکھنے کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ اعلیٰ تعلیمی نظام کو تحقیق پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور علوم کی حدود کو وسعت دینی ہوگی۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ تعلیمی نظام کو ہر حال میں ایسے رہنما اصول کا پابند ہونا چاہئے جس کے ذریعے طلبہ اچھے انسان بن سکیں۔ تعلیم کے ذریعے روزگار بھی حاصل ہو، ساتھ ہی ساتھ تعلیم ہمارے اذہان کو بھی روشن کرے، ہمیں بااختیار بھی بنائے۔ ایک مسابقت کی صلاحیت کا حامل حساس شہری بھی بنائے۔ تعلیم ایسی ہو جو پورے سماج اور اس کے طور طریقوں کو بدل سکے۔

 

U-362


(Release ID: 1517038) Visitor Counter : 74
Read this release in: English