وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ مشترکہ ٹاسک فورس 154 کی کمان سونپے گی

प्रविष्टि तिथि: 14 OCT 2026 2:39PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 14 اکتوبر 2026 کو بحرین کے شہر منامہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران مشترکہ ٹاسک فورس 154(سی ٹی ایف 154)کی کمان سونپنے والی ہے۔ اس تقریب کے ساتھ مشترکہ بحری افواج (سی ایم ایف) کی کسی ٹاسک فورس کی کمان سنبھالنے کا ہندوستانی بحریہ کا پہلا دور مکمل ہو جائے گا۔

سی ٹی ایف154، مشترکہ بحری افواج کی مخصوص کثیر ملکی بحری تربیتی ٹاسک فورس ہے، جو 47 ملکی سی ایم ایف شراکت داری میں باہمی تعاون کی صلاحیت اور عملی تیاری کو مضبوط بنانے کے مقصد سے پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت سازی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ ہندوستان 2022 میں سی ایم ایف میں معاون شراکت دار کے طور پر شامل ہوا تھا اور 2023 میں اس کا مکمل رکن بن گیا۔ ہندوستانی بحریہ نے 11 فروری 2026 کو سی ٹی ایف 154 کی کمان سنبھالی تھی، جو سی ایم ایف کی کسی ٹاسک فورس کی اس کی پہلی کمان تھی۔ https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2226776&reg=48&lang=1

ہندوستانی بحریہ کی قیادت میں سی ٹی ایف 154 نے اپنے دورِ کمان کے دوران مشترکہ بحری افواج کے بحری شعبے میں صلاحیتوں کے فروغ سے متعلق تربیتی فریم ورک کے تحت کثیر ملکی تربیت کا ایک مسلسل پروگرام انجام دیا۔ اس دور میں عملے کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تربیت کی20سرگرمیاں، آپریشن کمپاس روز 1-26، آپریشن ساودرن ریڈینس2-26 اور بحری قزاقی و مسلح ڈکیتی کے موضوع پر ماہرین کے تبادلے کا پہلا پروگرام (ایس پی اے آر 2026) شامل تھے۔ ان تمام سرگرمیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7,800 گھنٹے سے زیادہ تربیت فراہم کی گئی، جب کہ سی ٹی ایف154 کی مختلف سرگرمیوں میں 39 ممالک کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

آپریشن ساودرن ریڈینس2-26 کی تکمیل سے متعلق پریس ریلیز: https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2288511&reg=48&lang=1

تربیتی پروگرام میں بحری تحفظ کے مختلف موضوعات پر آن لائن، مشترکہ اور بالمشافہ سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس پروگرام میں ہندوستانی بحریہ، مشترکہ بحری افواج کی ٹاسک فورسز، شراکت دار ممالک، علاقائی بحری اداروں اور بین الاقوامی سطح پر مہارت رکھنے والی خصوصی تنظیموں کی مہارت سے استفادہ کیا گیا۔ اس دورِ کمان کے دوران کثیر ملکی تربیت اور مستقبل میں صلاحیت سازی کی حمایت کے لیے سی ٹی ایف154کے عملی ٹاسک فورسز، علاقائی شراکت داروں اور خصوصی اداروں کے ساتھ پیشہ ورانہ روابط کو بھی وسعت دی گئی۔

آئندہ کمان کی منتقلی مشترکہ بحری افواج کے ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعاون میں ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ بحرِ ہند کے خطے اور اس سے آگے مشترکہ بحری تحفظ، کثیر ملکی تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں ہندوستان کے تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

اس دورِ کمان نے خطے میں ایک ترجیحی شراکت دار برائے تحفظ اور تربیت کے طور پر ہندوستانی بحریہ کے کردار کو مزید مستحکم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(3)(8)_20261014145454_dea755.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(1)(9)_20261014145509_24e341.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Pic(2)(9)_20261014145519_0b8b44.jpeg

 

*******

 

) ش ح – رک )

U.NO- 6061


(रिलीज़ आईडी: 2323257) आगंतुक पटल : 50
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Gujarati