Print
XClose
Press Information Bureau
Government of India
ریلوے کی وزارت
11 JUN 2020 6:00PM by PIB Delhi
انڈین ریلویز نے ہائی رائس او ایچ ای الیکٹریفائڈ سیکشنز میں پہلی ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرین کامیابی کے ساتھ چلا کر ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے

نئی دہلی،  11 جون 2020،    انڈین ریلویز نے  پہلا ہائی رائس  اوور ہیڈ اکوپمنٹ  (او ایچ ای) ، جس میں کنٹریکٹ وائر اونچائی 7.57 میٹر ہے، شروع کرکے اور ویسٹرن ریولے میں ایکٹریفائڈ علاقے میں ڈبل اسٹیک کنٹینر  کامیابی کے ساتھ چلاکر   ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے۔ پوری دنیا میں  اپنی طرح کی یہ پہلی  شاندار کامیابی ہے اور اس سے  انڈین ریلویز کی  نئی  گرین پہل کے طور پر  گرین انڈیا  کے شاندار مشن کو  بھی فروغ ملے گا۔ اس شاندار کامیابی سے انڈین ریلویز  کو ہائی رائس او ایچ ای خطے میں  ہائی ریچ  پنٹو گراف  کے ساتھ  ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرین  چلانے والا پہلا ریلوے  بننے کا فخر حاصل ہوا ہے۔  یہ کامیاب   سفر  گجرات میں پالن پور اور بوٹاد اسٹیشنوں سے  10 جون 2020 کو کامیاب سے شروع کیا گیا تھا۔

 اس قسم کی پہل میں  مال کی ڈھلائی  میں اختراع ، رفتار اور  ضرورت کے مطابق تبدیلی لانے پر خصوصی توجہ  دی جاتی ہے۔  کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام رکنے کے باوجود ریلوے کی وزارت گزشتہ سال کے  مال کی ڈھلائی کے اعداد و شمار  سے بہتر  کارکردگی پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

انڈین ریلویز نے  یکم اپریل 2020 سے 10 جون 2020 تک  بلا روکاوٹ  ہفتے میں ساتوں دن 24 گھنٹے ملک بھر میں  اپنی مال گاڑیاں چلاکر  178.68 ملین ٹن اشیائے صارفین کی ڈھلائی کی ہے۔

مورخہ 24 مارچ 2020 سے 10 جون 2020 تک سپلائی چین کو جاری رکھنے کےلئے  32.40 لاکھ سے زیادہ  ویگنوں میں  سپلائی لے جائی گئی ہے؛ ان میں 18 لاکھ سے زیادہ ویگنوں میں ضروری اشیائے صارفین مثلاً اناج، نمک ، چینی، دودھ، کھانے کا تیل، پیاز، پھل اور سبزیاں ، پٹرولیم مصنوعات، کوئلہ ، فرٹیلائزر وغیرہ ملک بھر میں لے جائی گئی ہیں۔یکم اپریل 2020 سے 10 جون 2020 تک کی مدت کے دوران  ریلویز نے  12.74 ملین ٹن اناج کی ڈھلائی کی ہے جبکہ گزشتہ سال  اسی مدت کے دوران 6.79 ملین  ٹن کی ڈھلائی کی تھی۔

اس کے علاوہ انڈین ریلویز نے  22 مارچ 2020 سے 10 جون 2020 تک  مجموعی طور پر 3897 پارسیل ٹرینیں چلائی ہیں، جن کے ذریعہ  کل 139196 ٹن سامان کی ڈھلائی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(11-06-2020)

U-3216