نئی دہلی ، 3 فروری / ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اسکِل انڈیا مشن کے تحت ملک بھر کے نو جوانوں کے لئے ہنر مندی کے فروغ کے متعدد پروگراموں کے لئے 40 سے زائد اسکیموں کو نافذ کرنے کے لئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت ( ایم ایس ڈی ای ) سمیت تقریباً 20 مرکزی وزارتیں اور محکمے مصروفِ عمل ہیں ۔ اِن اہم اسکیموں میں پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی ) ، ہنر مندی کے فروغ کے لئے جَن شِکشن سنستھان (جے ایس ایس ) کی اسکیم ، تربیتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر / تربیتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ( آئی ٹی آئی ) کی اسکیم ، ایپرینٹس شپ کو فروغ دینے کے لئے قومی اسکیم ( این اے پی ایس ) ، دیہی خود روز گار اور تربیتی ادارے ( آر ایس ای ٹی آئی ) اور دین دَیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا ( ڈی ڈی یو - جی کے وائی ) وغیرہ شامل ہیں ۔
ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت ایک فلیگ شپ اسکیم ( پی ایم کے وی وائی ) کا نفاذ کر رہی ہے ۔ پی ایم کے وی وائی ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر 2015 ء میں شروع کی گئی تھی ( کابینہ کے ذریعے 20 مارچ ، 2015 ء کو منظوری دی گئی تھی ) ۔ پی ایم کے وی وائی ، 16-2015 ء کے پائلٹ مرحلے کے کامیاب نفاذ کے بعد مرکزی کابینہ نے پی ایم کے وی وائی اسکیم کو 2020 ء تک جاری رکھنے کو اپنی منظوری دی۔ پی ایم کے وی وائی ( 20-2016 ء ) چار برسوں 2016 ء سے لے کر 2020 ء کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ لوگوں کو ہنر مند بنانے کے مقصد سے نافذ کی جا رہی ہے ۔ 17 جنوری ، 2020 ء کی تاریخ تک ملک بھر میں 93.33 لاکھ امید وار وں کو تربیت فراہم کرائی جا چکی ہے ۔ اِن میں پی ایم کے وی وائی ( 16-2015 ء ) پائلٹ اسکیم کے تحت تربیت فراہم کرائے گئے 19.85 لاکھ افراد شامل ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
) م ن ۔ م ع ۔ ع ا )
U.No. 512