بازار میں ایک گروپ کی شکل میں طاقت جمع کرنے سے روکنے کے لئے سی سی آئی کو اعداد و شمار پر محتاط نگرانی کی ضرورت ہے: نائب چیئرمین نیتی آیوگ
نئی دہلی،30اگست / ای کامرس اور لوگوں کے ذریعے استعمال کو محتاط نگرانی کی ضرورت ہے کیونکہ جب اسے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تو یہ ان پلیٹ فارموں کو بے مثالی بازار طاقت دیتی ہے جو اتنا صارفین کو فائدہ پہنچانے کیلئے استعمال نہیں کئے جاتے ہیں جتنا کہ ان کو نقصان پہنچانے میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے یہ بات آج یہاں منعقدہ ای۔کامرس : چینجنگ کمپٹیشن لینڈ اسکیپ ان انڈیاپر منعقدہ ایک ورکشاپ میں کی جس کا اہتمام بھارت کے مسابقتی کمیشن نے کیا تھا۔
ایسی صورتحال میں سی سی آئی اور دیگر ریگولیٹرس کے لئے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے ای۔کامرس میں آزاد ایف ڈی آئی دائرے (رجیم ) کی ضرورت کی بھی حمایت کی۔
اپنے کلیدی خطبے میں نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے تخلیق پر مبنی پالیسی سازی کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے ای۔ کامرس مارکیٹ اسٹڈی کو انجام دینے کے لئے سی سی آئی کو مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں ہندوستان نویں سب سے بڑی ای۔ کامرس معیشت ہے جس کی دیہی علاقوں میں انٹر نیٹ کی مداخلت کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے نمبر دو پر پہنچنے کی صلاحیت ہے۔ ای۔ کامرس میدان کو طلوع آفتاب کا شعبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے ای کامرس ایکسپلوزن (دھماکے ) میں پالیسی سازوں اور ریگولیٹرس کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سہولیات کو اس انداز میں فراہم کریں کہ خریداروں ،فروخت کنندگان اور صارفین کے لئے سود مند ثابت ہوں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ای کامرس نے لاجسٹکس انڈسٹری، کسانوں اور خواتین کاروباریوں جیسے مختلف شراکت داروں کو فائدہ پہنچایا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جی ڈی پی میں اضافے کے ساتھ ، آن لائن اور آف لائن خوردہ دونوں کے بقائے باہمی کے لئے کافی گنجائش موجود ہے۔ اجتماعی کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ سی سی آئی کا بہت بڑا کر دار ہے کہ ان کی منڈی کی طاقت اجارہ داری کی صورتحال میں نہ آجائے۔
اس سے قبل، اپنے استقبالیہ خطبے میں سی سی آئی کے چیئرپرسن جناب اشوک کمار گپتا نے اس بات کی نشاندہی کی مارکیٹ اسٹڈیز با ضابطہ طور پر مارکیٹ اسٹڈیز باضابطہ طور پر مارکیٹ کے شرکاء تک رسائی کے لئے اور کسی شعبے کو بہتر طور پر شئے کو بہتر طور پر سمجھنے اور باخبر پالیسی سازی کی بنیاد پر اس شعبے میں درکار اصلاحات کو پہچاننے کا ایک طریقہ ہے۔ بازار میں حصہ لینے والوں کی ترغیبات کو ختم نہ کریں ۔ ایک سطحی میدان بنائیں اور کارکردگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جبکہ ای کامرس کی نمو میں مقابلہ بڑھانے ، معلومات میں شفافیت لانے ، صارفین کی پسند کو بڑھانے اور کاروباری ماڈلز میں جدت طرازی اور آسانی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ لیکن ایک ہی وقت میں کسی دوسرے بازار کی طرح ڈیجیٹل مارکیٹ ،مسابقتی مخالف طرز عمل سے لاتعلق نہیں ہیں ۔ لہذا مسابقتی حکام کو یہ یقینی بنانے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کہ ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے فرموں کو سابقہ ترغیبات کے تحفظ کی ضرورت ہے اور اس کا اطلاق دونوں ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ امکانی طور پر آنے والے افراد پر بھی ہوتا ہے اور اس طرح مسابقت کا قریبی نظریہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔ قیمت کے اثرات صرف گیج مارکیٹ کی حرکیات میں مدد نہیں کرنے، بلکہ یہ معیار، جدت اور اب بڑھتے ہوئے اعداد وشمار مسابقت کی اہم جہت ہیں، جس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ صدر نشیں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیجیٹل بازاروں کو کس طرح دیکھنا چاہئے۔ اس پر جاری بحث میں ایک مطالعہ درکار ہے کہ یہ ماحولیاتی نظام، روایتی بازار کی ترتیب سے کتنا الگ ہے اور مقابلے کے تجزیہ کا پیمانہ کیا ہونا چاہئے۔ چاہے وہ قواعد وضوابط پر مبنی ہوں یا مسابقتی قانون کے معاملے سے متعلق درخواست کی ضرورت کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مطالعے اور اس ورکشاپ کا اہم اور مکمل مقصد اس بحث کو کم تجریدی اور عملی بصیرت سے زیادہ کارفرما بنانا ہے۔
سی سی آئی کے ذریعہ کئے گئے ای کامرس کے مطالعے سے سامنے آنے والے عبوری مشاہدات کو افتتاحی اجلاس میں پیش کیا گیا اور اس پر اہم رجحانات کو حاصل کیا گیا، جو آنے والے اجلاس میں معنی خیز گفتگو کی رہنمائی کے لئے سامنے آئے ہیں۔ پرزنٹیشن میں نیوٹریلیٹی، پلیٹ فارم ٹوبزنس ٹرمز اور ڈسکاؤنٹ اسٹرکچر ان پروڈکٹ ریٹیل، ہوٹل بکنگ، فوڈ آرڈرنگ اور ڈیلیوری کے وسیع امور کو پیش کیا گیا۔
افتتاحی اجلاس کے بعد، مخصوص ای کامرس کاروباروں، یعنی آن لائن فوڈ ڈیلوری، آن لائن ہوٹل کی بکنگ اور آن لائن خوردہ خریداری کے لئے وقف پینل کی بحث کو تقویت بخش بنانے کے بعد پینلز، ای-کامرس اور آن لائن پلیٹ فارم کے سینئر عہدیدار، ای کامرس سیکٹر کو احاطہ کرنے والے سینئر صحافی، تھنک ٹینک، متعلقہ صنعت اور تجارتی ایسوسی ایشن کے نمائندے، مہمان نوازی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد اور ممتاز بیوروکریٹس پر مشتمل گروپ نے بڑے پیمانے پر مسائل اور چیلنجوں نے غوروخوض کیا۔
**************
( م ن ۔ ش ت ۔ م ف-ک ا (
U-NO: 3956