کابینہ نے بھارت اور زمبابوے کے درمیان ارضیات ، کانکنی اورمعدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے کی منظوری دی
نئیدہلی07دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ارضیات ، کانکنی اور معدنی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو ماضی سے لاگو کرتے ہوئے منظوری دی ۔مفاہمت نامے پردستخط زمبابوے کے شہر ہرارے میں 3 نومبر 2018 کو دستخط کئے گئے ۔
خاص باتیں :
مفاہمت نامے کے مقاصد ، وسائل کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ، قوانین اور پالیسی ،ترقیاتی حکمت عملی سے متعلق نظریات کے لین دین کے لئے سمیناروں کا انعقاد ،فریقوں کے درمیان ٹکنالوجی کے تبادلے کا فروغ ،ویلیو ایڈیشن کا فروغ اورکانکنی کےشعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق مواقع پیدا کرنا ہے ۔ ان سہولیات سے دستاویزات ، پھیلاؤ جیسی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں گی نیز اس سے اختراع کے مقصد کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔
فوائد :
مفاہمت نامے سے بھارت اور زمبابو ے کے درمیان نشاندہی کئے گئے میدانوں میں تعاون کے لئے ایک ادارہ جاتی نظام فراہم ہوگا ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-6113