Print
XClose
Press Information Bureau
Government of India
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
24 OCT 2018 5:06PM by PIB Delhi
کابینہ نے رائے بریلی، گورکھپور، بھٹنڈہ ، گوہاٹی، بلاسپور اور دیوگھر میں نئے ایمس کے لئے ایک ایک ڈائریکٹر کا عہدہ قائم کرنے کو منظوری دی ہے جس کی بیسک تنخواہ 225000 روپے (فکس) کے ساتھ این پی اے ہوگا جو 237500 روپے سے زیادہ نہیں ہوگاْ

 

نئی دہلی،24؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے رائے بریلی  (اترپردیش) ، گورکھپور (اترپردیش) ، بھٹنڈہ (پنجاب) ، گوہاٹی (آسام) ، بلاسپور ( ہماچل پردیش) اور  دیو گھر (جھارکھنڈ) میں نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے لئے  225000 روپے  کی بیسک تنخواہ کے ساتھ این پی اے ملاکر  زیادہ سے زیادہ 237500 روپے کی تنخواہ پر الگ الگ ایک ایک ڈائریکٹر کا عہدہ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ کا چیف ایگزیکیٹو افسر ہوگا اورا نسٹی ٹیوٹ کے مجموعی انتظام کا انچارج ہوگا اور وہ انسٹی ٹیوٹ کے دیگر عہدیداروں اور ملازمین کو ان کے فرائض تفویض کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-وا- ق ر)

U-5462