نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے کورس کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات
نئی دہلی،27؍نومبر،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلئیر کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے فاؤنڈیشن کورس کے جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز (جی ڈی ایم او) نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔
میڈیکل آفیسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہمارے ملک میں امراض کی نوعیت تبدیل ہورہی ہے۔ ہمیں دق (ٹیومر کلوسس)، ملیریا اور ڈینگس جیسے متعدی امراض کا مقابلہ کرنا پڑرہا ہے اور اس کے ساتھ غیر متعدی امراض کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ صحت سے متعلق بلدیاتی ترجیحات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے دہائی سے زائد عرصہ کے بعد اپنی قومی صحت پالیسی پر نظرثانی کی ہے۔ اس نے سب کو قابل استطاعت حفظان صحت کی سہولت کی فراہمی کے نئے اور جدید طریقے وضع کئے ہیں۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ ملک گیر صحت کا احاطہ، ہماری حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی صحت مشن کے نفاذ کا انحصار، طبی برادری کے عزم پر ہے۔ اس کیلئے سماجی، گاؤں کی اور ضلعی سطحوں پر مؤثر حکمرانی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت جہاں ان کے لئے ایک اہم موضوع ہے۔ وہیں انہیں ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں یکساں طور پر اہم کردار ادا کرنا ہے۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اور سووچھ بھارت جیسے حکومت کے اہم اقدامات میں ان کی مدد اور خدمت کی ضرورت ہے۔
صدر جمہوریہ نے ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں کی باتیں اور ان کی شکایات کو سکون سے سننے کا مشورہ دیا کیونکہ پوری توجہ سے مریض کی باتیں ایک دو منٹ سننے سے نہ صرف ان پر نفسیاتی اثر پڑتا ہے بلکہ وہ تیزی سے روبہ صحت بھی ہوتے ہیں۔
*****
(م ن-ش س- ق ر)
U-5960