پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 NOV 2026 1:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 13 سے 27 نومبر 2026 تک منعقد ہونے والے 45 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف)2026 میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے پویلین کو بہترین ڈسپلے (نمائش) کے لیے 'عوامی رابطے اور رسائی' کے زمرے میں کانسے کا تمغہ عطا کیا گیا ہے۔


یہ ایوارڈ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے چیئرمین جناب جاوید اشرف نے پیش کیا، جسے ایڈیشنل سینٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (اے سی سی) ہیڈ کوارٹر اور ای پی ایف او کی ٹیم نے وصول کیا۔

ای پی ایف او کا پویلین ہال نمبر 4 کے گراؤنڈ فلور پر اسٹال نمبر 8اے میں قائم کیا گیا تھا، جس کا افتتاح 15 نومبر 2026 کو محنت و روزگار اور امورِ نوجوانان و کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈوِیا نے کیا تھا۔

پویلین میں پنشن یافتگان، اراکین، ای-سروسز اور دیگر خدمات کے لیے مخصوص سروس ڈیسک قائم کیے گئے تھے، جن کے ذریعے آنے والوں کو ای پی ایف او کی خدمات تک براہِ راست رسائی فراہم کی گئی۔ عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لیے یہاں کٹھ پتلی کے تماشے، براہِ راست گلوکاری کے مظاہروں اور بچوں کے زون کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں سانپ سیڑھی کا کھیل اور لکی ڈرا شامل تھے۔

تقریباً 32,000 افراد نے پویلین کا دورہ کیا۔ ای پی ایف ممبران کے مسائل حل کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم کے حصے کے طور پر اسٹال پر شکایات بھی وصول کی گئیں۔ موصول ہونے والی زیادہ تر شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا، جبکہ تقریباً 670 ایسی شکایات درج کی گئیں جن کے لیے بیک اینڈ حل درکار تھا، اور انہیں بعد ازاں متعلقہ فیلڈ آفس کی سطح پر حل کر دیا گیا یا حل کیا جا رہا ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8451