نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کے ہاتھوں بھارت کی پہلی اولمپک فلم کا اجرا، ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کی 100ویں تاریخی تقریب


وزیر اعظم مودی کا فٹ انڈیا کا تصور اب ایک زندہ حقیقت بن چکا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

پونے میں بھارت کے اولمپک خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 50,000 سائیکل سواروں کی شرکت

مائی بھارت کے اشتراک سے ملک کے ہر ضلع میں ’سنڈیز آن سائیکل‘ کا جشن

بھارت میں اولمپک اقدار کا پیغام عام کرنے کے لیے 100 اولمپینز کی جانب سے 100 تاریخی مقامات پر سائیکل سواری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 NOV 2026 12:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے اتوار کے روز پونے میں ’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل‘ کی 100ویں تاریخی تقریب کے موقع پر بھارت کی پہلی اولمپک فلم کا اجرا کیا۔ اس فلم میں اداکار آیوشمان کھرانہ اور کھیلوں کی ممتاز شخصیات میرابائی چانو، شیتل دیوی اور اسمرتی مندھانا شامل ہیں۔

یہ فلم’#انڈیا ریڈی فار اولمپکس‘ کے موضوع کے تحت بھارت کی اولمپک مہم کے آغاز کی علامت ہے، جس میں ملک میں کھیلوں کے شعبے میں آنے والی تبدیلیوں اور 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے عزائم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261129124610_2f3a57.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا، ’’فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل کی 100ویں تقریب کے موقع پر پونے کی سڑکوں پر 50,000 سے زائد سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام ملک بھر میں 40,000 مقامات پر منعقد کیا گیا۔ بھارت کے نوجوان جسمانی صحت و تندرستی کو اپنا رہے ہیں، کیونکہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے ایک صحت مند اور توانا قوم کا ہونا ضروری ہے۔ اس پروگرام کے لیے ریکارڈ 56,000 اندراجات ہوئے، جس نے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے فٹ انڈیا کے تصور کو ایک زندہ حقیقت میں بدل دیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر مانڈویا نے مزید کہا: ’’سنڈیز آن سائیکل کی 100ویں تقریب بھارت کی جانب سے 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی کوشش کے نام وقف ہے۔ آج ہم محض سائیکل نہیں چلا رہے ہیں، بلکہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی مقدس سرزمین سے پوری قوم کو جسمانی صحت و تندرستی کا ایک مضبوط پیغام دے رہے ہیں۔ پیڈل کا ہر چکر ہمیں ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے مزید قریب لے جا رہا ہے۔ پونے کو فٹ انڈیا تحریک سے جوڑنے کے لیے مہاراشٹر اسمبلی کے رکن مہیش لنگڑے کا میں تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261129124621_7e5d13.jpg

اس فلم کا اجرا 50,000 سائیکل سواروں کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رگھورام ایر اور اولمپینز پریانکا گوسوامی، جیسمن لامبوریا، پریتی پوار، سندیپ کمار، آشیش کمار چودھری اور شرابنی نندا بھی موجود تھے۔ یوتھ اولمپک کے طلائی تمغے کے فاتح امبیکر میتئی، ایشیائی کھیلوں کی تمغہ یافتہ سوچیکا تریال، تائیکوانڈو کی کھلاڑی کشش ملک، ٹریک سائیکلسٹ ڈیوڈ بیکہم ایلکاٹوچونگو اور کوہ پیما بلجیت کور نے بھی اس جشن میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261129124630_9c060e.jpg

پونے میں اس موقع پر ’ریور سائکلو تھون 2026: آبی تحفظ اور دریاؤں کی صفائی‘ کے موضوع کے تحت 25 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کی سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے آبی تحفظ، دریاؤں کی صفائی اور منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کے عہد بھی کیے۔ اس تقریب کا انعقاد ملک کے 100 اہم تاریخی مقامات اور ہر ضلع میں کیا گیا، جس میں 600 سے زائد اضلاع میں منعقدہ سائیکل ریلیوں کے دوران مائی بھارت کے 1.5 لاکھ سے زیادہ رضاکاروں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261129124640_5aa0bd.jpg

سنڈیز آن سائیکل کی 100ویں تقریب میں نچلی سطح پر عوامی شرکت کو سراہا گیا۔ اس موقع پر فٹ چیمپس اور سائیکلنگ کلبوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا اور مائی بھارت کے مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ایک کتاب کا اجرا بھی کیا۔ اس کے علاوہ جسمانی صحت و تندرستی اور اجتماعی شمولیت سے متعلق دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261129124648_aea974.jpg

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رگھورام ایر نے کہا، ’’سنڈیز آن سائیکل اس بات کی بہترین عکاسی کرتا ہے کہ اولمپک کھیلوں کے لیے تیار ہونے کی خاطر بھارت کو کن خوبیوں کی ضرورت ہے، یعنی لگن، مستقل مزاجی اور ہر ہفتے دوبارہ میدان میں اترنے کا عزم، خواہ گزشتہ ہفتے نتائج جیسے بھی رہے ہوں۔ آج ہم سنڈیز آن سائیکل کی ایسی تقریب کا جشن منا رہے ہیں جو اولمپک کی بنیادی اقدار، یعنی عمدگی، احترام اور دوستی کے لیے وقف ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم بھارت میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھ چکے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261129124656_53e725.jpg

انہوں نے مزید کہا، ’’اس ہفتے کے اوائل میں ہماری بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے مستقبل کے میزبان کمیشن کے اراکین سے ملاقات ہوئی، جس میں ہم نے معزز وزیر کے ساتھ مل کر یہ پیش کیا کہ بھارت اور احمد آباد نہ صرف 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں بلکہ 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے بھی کس طرح تیار ہیں۔ ہم نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بھارت پہلے ہی بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں مزید کئی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔‘‘

17 دسمبر 2024 کو ’آلودگی کا حل‘ کے پیغام کے ساتھ شروع ہونے والی ’سنڈیز آن سائیکل‘ اب ملک گیر جسمانی صحت و تندرستی کی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس کے 100 ایڈیشنوں کے دوران مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔ اس اقدام کے تحت اب 7,500 سے زیادہ ’فٹ انڈیا نمو سائیکلنگ کلب‘ قائم ہو چکے ہیں اور تقریباً 10,000 مقامات پر ہر ہفتے سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8450


(ریلیز آئی ڈی: 2343415) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati