پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 NOV 2026 9:50AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں پیش آئے ایک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے پی ایم قومی راحت فنڈ سے ہر ایک جاں بحق شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا:
’’جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں پیش آئے المناک حادثے کے بارے میں جان کر بہت رنجیدہ ہوں۔ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔
حادثے میں جاں بحق ہوئے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-8444