وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ہر شعبے میں خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 NOV 2026 2:15PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نے آج پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کی سیاسی نمائندگی بڑھانے کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

پارلیمنٹ کے آئندہ خصوصی اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ ملک بھر کی بے شمار خواتین نے خطوط اور ذاتی ملاقاتوں کے ذریعے اس خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اپنے اس عزم پر قائم ہے اور اسے ملک بھر کی ناری شکتی کی حمایت حاصل ہے۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا:

’’ہم نے اپنی ناری شکتی سے ایک وعدہ کیا تھا اور ہم اسے پورا کرنے کے لیے آج بھی پُرعزم ہیں۔۔۔‘‘

********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 8407


(ریلیز آئی ڈی: 2343018) وزیٹر کاؤنٹر : 4