ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رشی کیش-کرن پریاگ ریل پروجیکٹ کی 6.59 کلومیٹر طویل سرنگ-14 میں اہم پیش رفت، کھدائی کا کام مکمل


اس سنگِ میل سے اتراکھنڈ میں تزویراتی اہمیت کے حامل ریل پروجیکٹ کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 5:12PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نے آج اتراکھنڈ کے ضلع رودر پریاگ میں رشی کیش-کرن پریاگ ریل پروجیکٹ کی 6.59 کلومیٹر طویل سرنگ-14 کی مرکزی سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل کرکے ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ اس پیش رفت کے ساتھ سرنگ کے دونوں جانب سے کی جانے والی کھدائی کے حصے آپس میں مل گئے ہیں۔ ان میں پورٹل-1 (سومرپور) کی جانب سے 4.7 کلومیٹر اور پورٹل-2 (مارورا) کی جانب سے 1.79 کلومیٹر طویل کھدائی شامل ہے۔

https://www.instagram.com/reel/DgPfP2Py2co/?evlk=bjFvYXRoMndsMXVy

پورٹل-1 (ٹی 14 پی 1) پر آبادی والے علاقوں کے نیچے نرم مٹی میں تین پٹریوں والی سرنگ کے 110 میٹر طویل حصے کی کھدائی کی گئی، جہاں سرنگ کے اوپر 20 سے 30 میٹر تک مٹی اور چٹان موجود تھی۔ محفوظ کھدائی کو یقینی بنانے کے لیے کھدائی سے قبل خصوصی تیاری اور متعدد سمتوں سے بیک وقت کھدائی جیسی جدید تکنیکوں کا استعمال کیا گیا۔

پورٹل-2 (ٹی 14 پی 2) پر 30 سے 35 میٹر گہرے مائیکرو پائلز، 15 سے 20 میٹر طویل راک بولٹس اور زمین کو مضبوط بنانے کے لیے گراؤٹنگ کے ذریعے ڈھلوان کو مستحکم کیا گیا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں مارورا میں زمین دھنسنے کے مسائل اور زمین و مکانات کے حصول سے متعلق معاملات حل ہونے کے بعد مارچ 2024 میں مرکزی سرنگ کی کھدائی کا کام شروع کیا جا سکا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261127171340_a9ead0.jpg

پورٹل-2 پر تقریباً 100 میٹر تک مشینی طریقے سے کھدائی کی گئی۔ قریبی آبادیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دونوں پورٹلز کے نزدیک کنٹرولڈ بلاسٹنگ کا کام سختی سے صرف دن کے اوقات میں کیا گیا۔

پورٹل-1 سے 4.7 کلومیٹر طویل کھدائی کے پورے عمل کے دوران سرنگ کے اندر تازہ ہوا کی فراہمی اور درجۂ حرارت کو قابو میں رکھنے کے لیے خصوصی ہواداری کے نظام بھی نصب کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261127171347_ba570d.jpg

سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل ہونا رشی کیش-کرن پریاگ ریل پروجیکٹ کی تعمیر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ اتراکھنڈ میں ریل رابطے کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ایک اہم ریلوے بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ سے پہاڑی علاقوں تک ریل رابطہ بہتر ہونے، یاتریوں اور سیاحوں کے سفر میں سہولت پیدا ہونے اور ریاست کے اہم مقامات تک رسائی آسان بنانے کے ذریعے علاقائی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

*****

 ( ش ح ۔ش ت۔ت ا)

U. No.8376


(ریلیز آئی ڈی: 2342711) وزیٹر کاؤنٹر : 5