پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 NOV 2026 5:32PM by PIB Delhi
اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے خواہش مند طلباء کے لیے مالی مدد اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سے انہیں درپیش رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنے تعلیمی اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مغربی بنگال کے کوچ بہار کی رہائشی محترمہ ریا داس ( تبدیل شدہ نام ) کو درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم (این ایف ایس سی) کے تحت ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرنے اور اپنے تعلیمی عزائم کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔
پی ایچ ڈی مکمل کرنے، تعلیمی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے اور تعلیم کے ذریعے معاشرے میں اپنا تعاون دینے کے عزم کے ساتھ محترمہ ریا داس نے اپنی اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل مالی مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ معاشی تنگی، وسائل کی کمی اور کنبے کی غیر مستحکم مالی صورتِ حال کے باعث انہیں تحقیق اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے میں دشواریوں کا سامنا تھا۔
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت کے زیرِ عمل درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم (این ایف ایس سی) اہل طلباءکو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق جاری رکھنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ اپنی تعلیمی زندگی کے دوران درکار اخراجات پورے کر سکیں۔

این ایف ایس سی اسکیم کے تحت محترمہ ریا داس کو اپریل ، 2017 ء سے فیلوشپ کی مالی مدد ملنا شروع ہوئی۔ اس میں فیلوشپ، مکان کے کرائے کا الاؤنس (ایچ آر اے) اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے مالی امداد شامل تھی، جس کی مجموعی رقم 20 لاکھ روپے تھی۔ اس معاونت سے تعلیم اور تحقیق سے متعلق اخراجات پورے کرنے میں مدد ملی اور مالی دباؤ کم ہوا، جو بصورتِ دیگر ان کی ڈاکٹریٹ کی تعلیم پر اثر انداز ہو سکتا تھا۔
اس فیلوشپ کی بدولت وہ اپنی تحقیق اور تعلیمی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دے سکیں۔ اس سے انہیں پی ایچ ڈی مکمل کرنے اور اپنے طویل مدتی تعلیمی اہداف کے حصول کی کوششیں جاری رکھنے میں مدد ملی۔
محنت، لگن اور این ایف ایس سی اسکیم کے تحت ملنے والی مدد کی بدولت محترمہ ریا داس نے کامیابی کے ساتھ اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ یہ کامیابی ان کے تعلیمی سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مالی مدد کس طرح طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق جاری رکھنے کے قابل بناتی ہے۔
ان کا یہ سفر ظاہر کرتا ہے کہ مسلسل تعلیمی معاونت تک رسائی سے معاشی رکاوٹوں پر قابو پانے، تعلیمی ترقی کے مواقع بڑھانے اور طلباء کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے کے قابل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ این ایف ایس سی اسکیم اہل طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق جاری رکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے، جس سے تعلیمی خودمختاری اور شمولیت پر مبنی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔
****
(ش ح ۔ ا ع خ۔ ع ا)
U.No. 8378