پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 NOV 2026 4:36PM by PIB Delhi
کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ کے 45 سالہ رہائشی جناب راجا (بدلا ہوا نام) کا سفر اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ نشے کی لت سے نجات پانے والے افراد کی سماجی اور معاشی زندگی میں دوبارہ شمولیت کو آسان بنانے کے لیے طبی علاج، مشاورت اور بحالی کے عمل کو روزگار میں مدد کے ساتھ مربوط کرنا کتنا ضروری ہے۔
این اے پی ڈی ڈی آر کے ذریعے متاثرہ افراد کو نشے کی لت سے جڑے مسائل پر قابو پانے اور ایک کارآمد و باوقار زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
نشے کی لت کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے بروقت طبی علاج، مشاورت، بحالی اور روزگار کے مواقع تک رسائی ان کی زندگی کو دوبارہ سنوارنے اور سماجی و معاشی استحکام بحال کرنے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے۔
راجا کے لیے شراب کی لت سے نجات ایک صحت مند، مستحکم اور باوقار زندگی گزارنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔
شراب کی لت سے جڑے چیلنجوں کے باوجود، راجا اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے، بامقصد روزگار حاصل کرنے اور اپنے کنبے کے لیے بہتر مستقبل یقینی بنانے کے عزم پر قائم رہے۔ مالی خود انحصاری اور کنبے کی خوشحالی کے ان کے خوابوں نے انہیں پیشہ ورانہ مدد حاصل کرنے اور نشے سے نجات کی کوششیں کرنے کی ترغیب دی۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے زیر نفاذ منشیات کی مانگ میں کمی لانے کے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) کا مقصد اس لعنت کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر، بیداری پیدا کرنے، مشاورت، علاج، بحالی اور متاثرہ افراد کی سماجی زندگی میں دوبارہ شمولیت کے ذریعے نشے کی لت کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔
این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت مددکے ذریعے راجا کو کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ کے ودیاگیری میں واقع شری میتری ڈسٹرکٹ ڈی ایڈکشن سینٹر (ڈی ڈی اے سی) میں مشاورت، طبی علاج اور صحت سے متعلق سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس مداخلت سے انہیں نشے سے نجات کی جانب پیش رفت کرنے، اپنا اعتماد بحال کرنے اور پائیدار روزگار و سماجی زندگی میں دوبارہ شمولیت کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملی۔
مرکز کی جانب سے مسلسل رہنمائی اور ملازمت دلانے میں فراہم کی گئی مدد کے ذریعے راجا کو اسپتال کی لیبارٹری خدمات کے شعبے میں ملازمت اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اس مدد سے انہیں مالی خود انحصاری کے اپنے خواب کو بامقصد روزگار میں تبدیل کرنے کا موقع ملا۔
اس کے بعد راجا نے ایک اسپتال میں لیب ٹیکنیشن کی حیثیت سے ملازمت حاصل کر لی ہے اور فی الحال وہ تقریباً 30,000 روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ اس ملازمت سے انہیں آمدنی کا مستقل ذریعہ، زیادہ مالی استحکام اور اپنے کنبے کی خوشحالی میں بہتر طور پر تعاون دینے کا موقع ملا ہے۔
راجا کا سفر اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ نشے کی لت سے نجات پانے والے افراد کی سماجی اور معاشی زندگی میں دوبارہ شمولیت کو آسان بنانے کے لیے طبی علاج، مشاورت اور بحالی کے عمل کو روزگار کی مدد کے ساتھ مربوط کرنا کتنا ضروری ہے۔ این اے پی ڈی ڈی آر کے ذریعے متاثرہ افراد کو نشے کی لت سے جڑے چیلنجوں پر قابو پانے اور ایک کارآمد و باوقار زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ان کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ بروقت مداخلت، ادارہ جاتی معاونت اور پائیدار روزگار کے مواقع کس طرح افراد کو نشے کی لت سے نکل کر نئی امید، مالی خود انحصاری، سماجی زندگی میں دوبارہ شمولیت اور خود کفالت کی جانب بڑھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
***************************************
ش ح۔ش ب ۔ م الف
U N-8371