57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

انڈین پینورما نے 57ویں آئی ایف ایف آئی میں آڈیو ڈسکرپشن اور کلوزڈ کیپشنز کے ذریعے جامع سنیما کو فروغ دیا


ستاون ویں آئی ایف ایف آئی میں 25 سے زائد فلموں میں آڈیو ڈسکرپشن اور کلوزڈ کیپشنز کی سہولت فراہم کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 NOV 2026 3:55PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2342595Views: 7

 

گوا، 27 نومبر 2026

سنیما ایک آفاقی زبان ہے، جو کہانیوں، جذبات اور تجربات کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ جہاں بہت سے لوگ دلکش مناظر اور خاموش جذبات کے ذریعے سنیما کے سحر سے لطف اندوز ہوتے ہیں، وہیں حقیقی شمولیت اسی وقت ممکن ہے جب ان اَن دیکھے لمحات کو بھی ناظرین کے ہر طبقے کے لیے قابل فہم بنایا جائے۔ شمولیت کے اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، 57ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 2026 کے انڈین پینورما سیکشن کے ذریعے رسائی کی مختلف خصوصی ضروریات رکھنے والے ناظرین کے لیے سنیما کے تجربے کو مزید قابل رسائی بنایا جا رہا ہے۔

سنے ڈبس کے اشتراک سے اس پہل کے تحت آئی این او ایکس -2 میں دکھائی جانے والی منتخب 25 فیچر فلموں کے لیے آڈیو ڈسکرپشن (اے ڈی) اور کلوزڈ کیپشنز (سی سی) کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے بصارت اور سماعت سے محروم افراد بھی فلموں کی کہانیوں سے دلچسپ اور بامعنی انداز میں جڑ سکیں گے۔ یہ پہل مختلف خصوصی ضروریات رکھنے والے ناظرین کے لیے فلمی میلے کے تجربے کو مزید جامع اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی آئی ایف ایف آئی کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

ستاون واں آئی ایف ایف آئی فخر کے ساتھ ’سب کا منورنجن ‘ کے تصور کو فروغ دے رہا ہے اور ایک ایسے فلمی میلے کے انعقاد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جو تنوع، رسائی اور شمولیت کو فروغ دے۔ اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنے ڈبس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ناظرین کو فلموں کی نمائش کے دوران اپنے اسمارٹ فون پر ہیڈ فون استعمال کرتے ہوئے آڈیو ڈسکرپشن اور کلوزڈ کیپشنز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے سنیما کا تجربہ حقیقی معنوں میں مشترکہ اور تمام شائقین کے لیے قابل رسائی بن رہا ہے۔

اس خلا کو پر کرتے ہوئے، آڈیو ڈسکرپشن کے ذریعے اہم بصری تفصیلات، بشمول کرداروں کے ایکشن، مناظر، چہرے کے تاثرات اور دیگر ایسے پہلوؤں کی وضاحت کی جاتی ہے جنہیں مکالموں کے ذریعے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب، مکالموں، صوتی اثرات اور دیگر اہم آوازوں کو تحریری شکل میں اسکرین پر پیش کرنے والے کلوزڈ کیپشنز کے ذریعے فلموں کو سماعت سے محروم افراد کے لیے مزید قابل رسائی بنایا جا رہا ہے۔

یہ سہولیات فلم کی معمول کی نمائش کے ساتھ کام کرتی ہیں، جس سے ناظرین فلم کے مشترکہ تجربے میں خلل ڈالے بغیر حقیقی وقت میں اس کی کہانی سے جڑے رہ سکتے ہیں۔ اس پہل کے ذریعے 57ویں آئی ایف ایف آئی کا انڈین پینورما سیکشن اس بات کو یقینی بنانے کی جانب ایک بامعنی قدم اٹھا رہا ہے کہ سنیما کے جادو سے ہر شخص لطف اندوز ہو سکے، چاہے اسے رسائی کے حوالے سے کسی بھی طرح کی خصوصی سہولت کی ضرورت ہو۔

اس پہل کے تحت نمائش کے لیے منتخب کردہ 25 فیچر فلمیں درج ذیل ہیں:

  • دھرندھر
  • اروم
  • تھائی کِژوی
  • روبی کیوب
  • بنارس
  • سورجیامکھی
  • سنگ گیتھم
  • اوہ مائی ڈاگ
  • پگلا گھوڑا
  • آدی اننت
  • لالو - کرشنا سدا سہایتے
  • دی گریٹ گرینڈ سپر ہیرو ایلینز کا آگمن
  • باپیا
  • دیول بند 2
  • کرشناوتارم
  • مانا شنکرا ورا پرساد گارو (پانڈگا کی وستونّارو)
  • اسکرول
  • کبیر سر کا آخری لیسن
  • پرتیابرتن
  • ہنومان انش
  • سیو مِچّر
  • سلیج
  • دی کیرالہ اسٹوری 2 گوز بیونڈ
  • چنئی لو اسٹوری
  • تِگھی

 

 

 

فلموں کی نمائش میں رسائی کی سہولیات کو شامل کرکے، انڈین پینورما اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ حس سے وابستہ معذوریاں ناظرین کو سنیما کے فن سے لطف اندوز ہونے میں رکاوٹ نہ بنیں۔ یہ پہل آئی ایف ایف آئی 2026 کے موضوع ’’اسٹوریز وداؤٹ بارڈرز(سرحدوں سے ماورا کہانیاں)‘‘ سے بھی ہم آہنگ ہے اور اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ  متنوع صورتحال کے باوجود سنیما لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

 

***************

 

ش ح۔ش ب ۔ م الف

U N-8365


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2342595
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026